ETV Bharat / state

لو جہاد قانون کی دفعہ 5 پر اسٹے برقرار: گجرات ہائی کورٹ

author img

By

Published : Aug 26, 2021, 5:43 PM IST

گجرات حکومت کی جانب سے دفعہ 5 سے اسٹے ہٹانے کو لے کر ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی تھی جس پر گجرات ہائی کورٹ نے آج دوبارہ سماعت کرتے ہوئے عرضی کو خارج کردیا ہے اور دفعہ 5 پر اسٹے جاری رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

لوجہاد قانون کے دفعہ 5 پر اسٹے برقرار: گجرات ہائی کورٹ
لوجہاد قانون کے دفعہ 5 پر اسٹے برقرار: گجرات ہائی کورٹ

گجرات ہائی کورٹ نے جمعرات کے روز گجرات حکومت کے فریڈم آف ریلیجن(ترمیمی) ایکٹ2021 کے کچھ حصوں پر روک لگادی ہے۔ گزشتہ روز اس معاملے میں گجرات حکومت کی جانب سے دفعہ 5 سے اسٹے ہٹانے کے سلسلہ میں ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی تھی، جس پر گجرات ہائی کورٹ نے آج دوبارہ سماعت کرتے ہوئے حکومت کی عرضی کو خارج کردیا اور دفعہ 5 پر اسٹے جاری رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

ویڈیو
اس معاملے کے خلاف پٹیشن دائر کرنے والے جمیعت علمائے ہند کے سیکرٹری اسلم قریشی نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہر انسان کو اپنی مرضی سے اپنا مذہب اختیار کرنے کا حق حاصل ہے اور اپنی مرضی سے شادی بھی کرسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس معاملے سے متعلق گجرات اسمبلی میں کچھ ماہ قبل مذہب آزادی قانون میں ترمیم کرکے لو جہاد بل کے نام سے منظور کیا گیا تھا۔

جمیعت علمائے ہند کے سیکرٹری اسلم قریشی نے بتایا کہ اس بل کے خلاف ہم نے گجرات ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی ہائی کورٹ نے پہلی مدت میں بھی اس بل پر سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے سماعت کی تھی اور آج گجرات ہائی کورٹ نے بہت اچھا منصفانہ فیصلہ سناتے ہوئے مذہب کی آزادی کی دفعات 3، 4، 5 ،6 پر روک لگا دی ہے۔

ہائی کورٹ کے اس فیصلہ سے اب کوئی بھی لڑکا یا لڑکی کسی بھی مذہب کی لڑکی یا لڑکے سے اپنی راضی خوشی کی سے شادی کرسکتا ہے، لیکن گجرات حکومت نے 25 اگست کو گجرات ہائی کورٹ میں دفعہ 5 سے اسٹے ہٹانے کے لیے عرض داشت داخل کی تھی. جس کی سماعت کرتے ہوئے آج ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اسٹے کو ہٹانے سے انکار کردیا اور اسٹے کو جاری رکھنے کا حکم دیا۔


انہوں نے کہا کہ ہم گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کا استقبال کرتے ہیں انہوں نے ہمارے حق میں فیصلہ سنایا. اب ہم امید کرتے ہیں کہ لو جہاد اور تبدیلیٔ مذہب کے مسائل حل ہوں گے۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.