ETV Bharat / state

Muslim League with INDIA Alliance مسلم لیگ، انڈیا الائنس کے ساتھ مل کر کام کرے گی: خرم انیس عمر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2023, 5:35 PM IST

انڈین یونین مسلم لیگ کے 75 سال مکمل ہونے پر انڈین یونین مسلم لیگ جگہ جگہ پروگرامس کر رہی ہے۔ ایسے میں انڈین یونین مسلم لیگ گجرات میں بھی اپنی لیڈرشپ اور ممبرشپ بنانے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔ اس موقع پر انڈین یونین مسلم لیگ کے نیشنل سیکرٹری خرم انیس عمر سے ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آراء نے خصوصی گفتگو کی۔ Indian Union Muslim League Khurram Anees Umar

Muslim League with INDIA Alliance
Muslim League with INDIA Alliance

انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی سیکرٹری خرم انیس عمر سے خصوصی گفتگو

احمدآباد: انڈین یونین مسلم لیگ کے نیشنل سیکرٹری خرم انیس عمر نے کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ گجرات میں اپنی تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔ ہماری آرگنائزیشن گجرات میں مضبوط ہوگی تو ہم الیکشن میں بھی حصہ لیں گے اور الیکشن کب لڑیں گے؟ کہاں سے لڑیں گے؟ اس کا فیصلہ پارٹی کے ہائی کمان لیڈران کریں گے۔ انڈین یونین مسلم لیگ اور مسلم یوتھ لیگ پورے ہندوستان میں کام کر رہی ہے۔ یہ پارٹی 1948 سے آج تک ہندوستان میں موجود ہے۔ اور مسلم یوتھ کے کیڈر پورے ملک میں موجود ہیں۔ گجرات میں جس طریقے کے حالات دیکھے جا رہے ہیں۔ اس میں خاص طور سے مسلم و دلتوں پچھڑی اور قوموں کے ساتھ جو زیادتی ہو رہی ہے۔ لوگوں کو مارا پیٹا دبایا جا رہا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کانگریس نے اور بی جے پی نے ان لوگوں کے لیے کوئی کام نہیں کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دوسری جماعتیں آئیں اور وہ یہاں نہیں ٹک پائیں۔ لیکن مسلم لیگ پہلے بھی تھی اور آج بھی ہے۔ جتنی ہماری طاقتیں ہیں اس سے زیادہ کام کر رہے ہیں اور گجرات میں بھی وہ کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ گو رکھشا کے نام پر جس طریقہ سے موب لنچنگ کے معاملے بڑھتے جا رہے ہیں۔ اس کے لیے مسلم لیگ پارلیمنٹ میں آواز اٹھا رہی ہے۔ سڑکوں پر اتری ہے اور مسلسل احتجاجی مظاہرے بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی یونیفارم سول کوڈ لانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے 2018 میں بھی یہ کوشش کی گئی تھی اس بار بھی یونیفارم سول کوڈ لانے کی کوشش کرنا بی جے پی کا الیکشن کا پروپیگنڈا ہے۔ کامن سول کوڈ کا صرف مسلمانوں سے لینا دینا نہیں ہے ہندو، سکھ، کرسچن سب سے لینا دینا ہے۔ وہ ہم سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ یہ بے وجہ اور بیتوں کی بات سرکار کر رہی ہے اور ہم اس کی مخالفت ہر جگہ کر رہے ہیں۔ کمیشن کو بھی اس کے بارے میں لکھا ہے اور پارلیمنٹ میں بھی اس کے بارے میں بات کی ہے۔ اسمبلی میں بھی اس معاملہ کو اٹھایا ہے۔ یہ صرف الیکشن کا پروپیگنڈا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوک سبھا الیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے ممبئی میں ساری اپوزیشن پارٹیوں نے انڈیا کے نام سے اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ لوگ کچھ نہ کچھ نتیجہ نکالیں گے کہ کس طریقے سے اس موجودہ حکومت کے سامنے لڑا جائے۔ انڈین یونین مسلم لیگ نے بھی اس میں اپنا اتحاد ظاہر کیا ہے۔ بی جے پی سرکار بوکھلائی ہوئی ہے۔ اب آنے والے وقت میں پتہ چلے گا کہ ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے لیکن انڈیا کے نام پر ایک مضبوط الائنس کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ نے بھی اس میں حصہ لیا ہے اور اس الیکشن میں کیا کچھ کرنا ہے اس کے فیصلے ان کے ذریعہ ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.