ETV Bharat / state

وزیراعظم نریندر مودی نے مختلف کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 9, 2024, 7:55 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی

Modi Meets Top CEOS وزیراعظم نے ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او احمد بن سلیم سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے ڈی پی ورلڈ کے ہندوستان میں مزید سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

گاندھی نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو دنیا کی معروف کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی۔ ان کی ملاقات 'وائبرنٹ' گجرات سمٹ سے پہلے ہوئی جس کا مقصد معیشت کو فروغ دینے اور روزگار پیدا کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا تھا۔ 10 جنوری سے شروع ہونے والے 'وائبرنٹ' گجرات سمٹ سے ایک دن پہلے، وزیر اعظم نے سوزوکی موٹر کارپوریشن، مائکرون ٹیکنالوجی اور اے پی مولر کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی اور صنعت کے مسائل اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا ان منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے گاڑیوں کو سکریپ میں تبدیل کرنے اور گاڑیوں کی ری سائیکلنگ سے متعلق عالمی سطح کی بہتر سرگرمیوں کو نافذ کرنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

ماروتی سوزوکی گجرات میں کار بنانے والی دوسری فیکٹری لگانے پر غور کر رہی ہے۔ یہ ملک میں کمپنی کی پانچویں فیکٹری ہوگی۔ وزیر اعظم کے دفتر نے لکھا ہے، 'مائیکرون ٹیکنالوجی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سنجے مہروترا نے گاندھی نگر میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔ انہوں نے ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کو بڑھانے کے لئے مائکرون کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی چپ بنانے والی بڑی کمپنی مائیکرون نے احمد آباد سے تقریباً 40 کلومیٹر دور سانند میں 2.75 بلین ڈالر کی سیمی کنڈکٹر فیکٹری کی تعمیر شروع کر دی ہے۔ توقع ہے کہ فیکٹری اس سال دسمبر تک تیار ہو جائے گی۔

وزیراعظم نے ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او احمد بن سلیم سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے ڈی پی ورلڈ کے ہندوستان میں مزید سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ خاص طور پر پائیدار، سبز اور توانائی کی بچت کرنے والی بندرگاہوں اور عالمی معیار کے ماحول دوست لاجسٹک انفراسٹرکچر کی تعمیر سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی پی ورلڈ نے گزشتہ سال کنڈلا، گجرات میں ایک نئے 21.9 لاکھ ٹن ٹی ای یو (20 فٹ کے مساوی یونٹ) سالانہ میگا کنٹینر ٹرمینل کی ترقی، آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے دین دیال پورٹ اتھارٹی کے ساتھ رعایتی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

دبئی لاجسٹک کمپنی اس وقت ہندوستان میں پانچ کنٹینر ٹرمینلز چلا رہی ہے۔ ان میں سے دو ممبئی میں، ایک ایک موندرا، کوچین اور چنئی میں ہے۔ ان کی کل صلاحیت تقریباً 60 لاکھ ٹی ای یو ہے۔ مودی نے اے پی مولر کے سی ای او کیتھ سوینڈسن سے بھی ملاقات کی۔ پی ایم او نے کہا، 'وزیراعظم نے گفٹ سٹی میں ان کے توسیعی منصوبوں کا خیرمقدم کیا۔ دونوں نے گرین ہائیڈروجن اور لاجسٹک انفراسٹرکچر کی ترقی جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.