ETV Bharat / state

PM Modi Gujrat Visit گجرات میں مودی مختلف پروجیکس کا افتتاح کریں گے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 29, 2023, 3:32 PM IST

PM Modi to inaugurate
PM Modi to inaugurate

وزیراعظم نریندر مودی ریاست گجرات کا 31 اکتوبر کو دورہ کریں گے جہاں وہ مختلف ترقیاتی پروجیکس کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

گاندھی نگر: وزیر اعظم نریندر مودی 31 اکتوبر کو گجرات کے نرمدا ضلع کا دورہ کریں گے، جہاں وہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی 148 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کریں گے، اور مختلف ترقیاتی پروجیکس کا افتتاح بھی کریں گے۔ وزیر اعظم مودی گجرات میں اس دورہ کے دوران 50 بستروں پر مشتمل سب ڈسٹرکٹ ہسپتال اور ایک ٹراما سنٹر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ عہدیداروں نے اتوار کو بتایا کہ سردار سروور نرمدا نگم لمیٹڈ نے اہم صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کے قیام کے لئے 6,000 مربع میٹر زمین مختص کی ہے۔

مختلف پروجیکٹوں کی نقاب کشائی، سٹیچو آف یونٹی ایریا ڈیولپمنٹ اینڈ ٹورازم گورننس اتھارٹی کے دائرہ کار میں آتی ہے۔ ان میں قابل ذکر 30 الیکٹرک بسوں کا تعارف اور پبلک بائیک شیئرنگ پروگرام کا آغاز ہے، جس کا مقصد پائیدار نقل و حمل کو مزید توسیع دینا ہے۔ اس کے علاوہ گھریلو پائپ والے قدرتی گیس کنکشن، جو گجرات گیس کے ذریعے سہولت فراہم کیے گئے ہیں، کا افتتاح کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی ایکتا نگر سکل ڈیولپمنٹ سنٹر کا بھی افتتاح کریں گے، ایک پیشہ ورانہ تربیت کی سہولت جو ان خواتین کے لیے تیار کی گئی ہے جو روزگار اور خود کفیل ہوکر اپنا روزگار کا خود سبب بنے گی۔

مزید پڑھیں: پی ایم مودی کا بزنس سمٹ میں مصنوعی ذہانت کے اخلاقی استعمال پر زور

وزیر اعظم نریندر مودی لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن کے افسر تربیت یافتہ افراد کے لیے منعقد ہونے والے سالانہ کنکلیو 'آرمب' کے پانچویں ایڈیشن سے خطاب بھی کریں گے۔ اس میں سیاحوں کے لیے استقبالیہ مرکز، ریٹیل آؤٹ لیٹس، اور فوڈ کورٹ، دیگر سہولیات کے ساتھ شامل ہیں۔ اس پروجیکٹ پر تقریباً 100 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی دورہ کے آخر میں سہکار بھون کا افتتاح کریں گے جو گجرات اسٹیٹ کوآپریٹو بینک لمیٹڈ سے تعلق رکھتا ہے اور اس کی قیمت 81 کروڑ روپے ہے، خطے کے مالیاتی ڈھانچے کو بڑھانے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.