ETV Bharat / state

Masjid One Movement in Gujrat رحمت للعالمین محمد صلی اللہ علیہ وسلم میسیج ٹو آل نامی ایک مہم کا آغاز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 3, 2023, 2:11 PM IST

مسجد ون مومینٹ کی جانب سے ہوگی
مسجد ون مومینٹ کی جانب سے ہوگی

ریاست گجرات میں ربیع الاول کے مہینے میں رحمت للعالمین محمد صلی اللہ علیہ وسلم میسیج ٹو آل نامی ایک مہم کی شروعات مسجد ون مومنٹ کی جانب سے کی جائے گی۔

میسیج ٹو آل نامی ایک مہم کا آغاز

احمدآباد: آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ کاونسل مسجد ون موومنٹ کے جنرل سیکرٹری محمد امتیاز نے کہا کہ ہم لوگ ربیع الاول کے مہینے میں ایک مہم چلانا چاہ رہے ہیں اس کا نام ہے رحمت للعالمین محمد صلی اللہ علیہ وسلم میسج ٹو آل, یہ مہم ہم لوگ چلانا چاہتے ہیں اور اس کے ذریعے سے ہم لوگ یہ امید کر رہے ہیں کہ سارے ملک میں مسلم علاقے صاف ہو۔گندگی ختم ہو، اپنے اپنے علاقوں کو صاف رکھیں۔ صفائی آدھا ایمان ہے اور آج سارے ملک میں مسلمانوں کے علاقے بہت زیادہ گندگی میں ہیں تو اس لیے ہم لوگ یہی چاہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو زندہ کرے ہم لوگ اس کے لیے محنت کریں اور پورا مہینہ یہ صفائی کا کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ کام سارے ملک میں کرنے والے ہیں۔ انشاءاللہ تاکہ ہمارا پیار محبت جو حضور ﷺکی طرف ہے اس سنت کو زندہ کریں لیکن جب تک مسجد ان کاموں میں کارکرد نہیں ہوتی تب تک یہ کام مکمل نہیں ہوگا اس لیے مسجد کے کمیٹی والے اس کام کو آگے بڑھانے کے لئے کام کریں۔ رسول اللہ محمد صلی علیہ وسلم نے صفائی کو سب سے اول درجہ دیا ہے ان کی سنت کو ہم زندہ کرنا چاہیے اور یہ سنت کو زندہ کرنے کے ساتھ ہی ساتھ ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ ملک میں ایک مہینے میں کم سے کم ایک ایک لاکھ یونٹس خون کا عطیہ کریں۔ ایک لاکھ مسلمان لوگ آگے آئیں اور خون کا عطیہ کریں۔ سب لوگ اسے دے سکتے ہیں خون کی بہت سارے جگہوں پر ضرورت پڑتی ہے۔ تو ربیع الاول کے مہینے میں ہم ملکی تمام مساجد اسکول کالج میں بلڈ ڈونیشن کیمپ میں رکھیں گے اور صفائی مہم بھی اس کے تحت چلائیں گے۔

مزید پڑھیں: گجرات کی دس مساجد کو اب تک مسجد ون مومنٹ کا ماڈل بنایا گیا، کوثر علی سید

انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ اس مہم میں سب لوگ جڑیں گے اس میں انشاءاللہ جمعیت علماہند، جماعت اسلامی ہند، جمعیت اہل حدیث تمام تر لوگ مل کر اس کار خیر کو انجام دیں گے اور اس مہم کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے۔ انشاءاللہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.