ETV Bharat / state

Mother Kills Daughter سورت میں ماں کی پٹائی سے معذور لڑکی کی موت

author img

By

Published : Apr 29, 2023, 8:27 AM IST

گجرات میں ایک پانچ سالہ معذور لڑکی کی مشتبہ حالات میں موت کے معاملے میں پولیس نے بچی کی ماں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کی تفتیش میں چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے۔ لڑکی بہت رو رہی تھی جس کی وجہ سے ماں نے اسے اتنا مارا کہ اس کی موت ہوگئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

سورت: ریاست گجرات کے سورت شہر میں پولیس نے جمعہ کے روز شہر چوک علاقے سے ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے۔ خاتون پر الزام ہے کہ اس نے اپنی پانچ سالہ معذور بیٹی کو اتنا مارا کہ اس کی موت ہوگئی۔ سورت چوک بازار تھانے کے انسپکٹر ایم بی اسورا نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ شہر کے چوک علاقے میں ایک پانچ سالہ بچی کی ذاتی وجوہات کی وجہ سے موت ہو گئی ہے۔ ہم نے بچی کی لاش دیکھی تو جسم کے اعضاء پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔ ڈاکٹر سے بات کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ چوٹیں مار کی ہیں۔ معاملہ مشکوک نظر آنے پر لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑکی کی موت آنتوں اور پھیپھڑوں میں چوٹ لگنے سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق گھر والوں کا کہنا تھا کہ لڑکی گر گئی تھی جس کی وجہ سے اسے چوٹ آئی۔ حالانکہ پی ایم رپورٹ اور لواحقین کا بیان دونوں مختلف تھا۔ اس پر پولیس نے گھر والوں سے سختی سے پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا کہ لڑکی جسمانی طور پر معذور تھی۔ وہ چلنے پھرنے سے قاصر تھی، اکثر گر جاتی تھی، اس لیے اسے چوٹ لگتی تھی۔ ماں غصے میں اس کی پٹائی بھی کردیتی تھی۔ پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ واقعے کے روز لڑکی کی والدہ اسے پڑوس میں رہنے والی رخسانہ بین کے گھر چھوڑ کر بازار گئی تھیں۔ واپس آنے کے بعد وہ بچی کو ساتھ لے کر گھر چلی گئی۔ پھر لڑکی رونے لگی، جس پر ماں کو غصہ آیا اور اس نے لڑکی کو گھر کے اندر پھینک دیا، جس کی وجہ سے لڑکی کو چوٹ آئی اور پھر وہ زور زور سے رونے لگی۔ اس پر لڑکی کو مزید پیٹا گیا جس کے بعد اس کی موت ہوگئی۔ اس پورے معاملے میں ملزم ماں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ لڑکی کا باپ مزدوری کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Teacher Beats up 6 Year Old خاتون ٹیچر پر بچی کو باتھ روم میں بندکرکے مارپیٹ کا الزام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.