ETV Bharat / state

Bajrang Dal Yatra in Ahmedabad وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کی یاترا کے سلسلے میں میمورنڈم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 2:26 PM IST

sdpi memorandum
sdpi memorandum

ریاست گجرات کے دار الحکومت احمدآباد کے مختلف علاقوں میں وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کی جانب سے 10 ستمبر کو یاترا نکالی جائے گی۔ Memorandum given to Police against yatra.

احمدآباد: احمدآباد میں اتوار کو شاہ پور، دریا پور، دودھیشور علاقے میں وی ایچ پی اور بجرنگ دل کی جانب سے نکالی جانے والی یاترا کے سلسلے میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی طرف سے احمدآباد پولیس کمشنر کو ایک میمورنڈم دیا گیا۔ اس تعلق سے ایس ڈی پی آئی کے لیڈر ارشاد شیخ نے کہا کہ مورخہ 10-09-2023 اتوار کو وی ایچ پی بجرنگ دل کی طرف سے نکلنے والی یاترا کے سلسلے میں ایس ڈی پی آئی نے کمشنر صاحب کو ایک میمورنڈم دیا۔

میمورنڈم میں کہا گیا کہ ایسی کسی بھی ریلی کی اجازت نہ دی جائے جس سے امن و سلامتی میں خلل پڑے اور اگر آپ پرمیشن دیتے ہیں تو اجازت کے بعد ریلی میں ہتھیار نہ لئے جائیں اور نہ ہی کوئی اشتعال انگیز نعرے یا گانے چلائے جائیں جس سے فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلے اور کسی بھی ناپسندیدہ تصادم کو روکا جاسکے۔ امن و سلامتی کو برقرار رکھنے اور اس طرح کے کسی بھی واقعات کو کم کرنے کے لیے ایس ڈی پی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ اشتعال انگیز نعرے یا گانے بجا کر ماحول کو خراب کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری پولیس اور انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

مزید پڑھیں: احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی انہدامی کارروائی پر ایس ڈی پی آئی کا اعتراض

اس تعلق سے ایس ڈی پی آئی کے ریاستی ممبر ارشاد شیخ، ڈسٹرکٹ ممبر امین اجمیری، لقمان رین، صمد شیخ، دریا پور اسمبلی کے اسپیکر آصف خان، جمال پور اسمبلی کے نائب صدر جاہد شیخ، اظہر شیخ نے کمشنر کو میمورنڈم دیا۔ ایس ڈی پی آئی عوام سے بھی اپیل کرتی ہے کہ ایسی کسی بھی واقعے کی صورت میں فوری طور پر پولیس کنٹرول روم (100) سے رابطہ کریں اور پولیس کی مدد لے کر کارروائی کریں، قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں اور کوئی جھوٹ نہ پھیلائیں۔ افواہیں یا خوفزدہ نہ ہوں اور امن و سلامتی کو برقرار رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.