International Kite Festival احمد آباد کے ریور فرنٹ پر انٹرنیشنل کائٹ فیسٹیول کا شاندار انعقاد

author img

By

Published : Jan 15, 2023, 2:28 PM IST

انٹرنیشنل کائٹ فیسٹیول

احمدآباد کے ریور فرنٹ پر انٹرنیشنل کائٹ فیسٹیول 2023 کا اہتمام کیا گیا جو 8 جنوری تا 14 جنوری تک جاری رہا اس انٹرنیشنل کائٹ فیسٹیول میں 53 ممالک کے 126، 14 ریاستوں کے 65 اور گجرات کے 660 پتنگ بازوں نے حصہ لیا۔ International Kite Festival Held In Ahmedabad

احمد آباد کے ریور فرنٹ پر انٹرنیشنل کائٹ فیسٹیول کا شاندار انعقاد

احمدآباد: کورونا وبا کے دو سال کے بعد احمدآباد کے ریور فرنٹ پر انٹرنیشنل کائٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس پتنگ میلے کو دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آئے اس فیسٹیول میں 53ممالک کے پتنگ بازوں نے حصہ لیا ہے جن میں خاص طور سے الجزائر، ارجنٹائن، آسٹریلیا، بحرین، بیلاروس، بلجیم، بلغاریہ، کمبوڈیا، کیمرون، کینیڈا، چلی، کولمبیا کوسٹا ریکا، ڈنمارک، اسٹونیا، فرانس، بونیر، جارجیا، جرمنی، یونان، انڈونیشیا، عراق، اسرائیل، لتھونیا، ملیشیا، مالٹا، نیوزی لینڈ، فلسطین، فلپائن، پولینڈ، پرتگال روس سنگاپور سلووینیا، جنوبی افریقہ، اسپین، سری لنکا، سویزلینڈ، برطانیہ، تیونس، زمبابوے، عمان، سعودی عرب، اٹلی مصر وغیرہ کے پتنگ بازوں نے حصہ لیا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت کی چودہ ریاستوں بہار، دہلی، کرناٹک،کیرلہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڑیسہ، پونڈیچری، پنجاب، راجستھان، سکیم، تلنگانہ، اترپردیش، اتراکھنڈ اور گجرات کے 22 شہروں کے حریف نے حصہ لیا۔

کائٹ فیسٹیول میں احمدآباد میں آئی پی ایس افسر اجے چودھری نے کہا کہ گجرات کے احمدآباد میں منعقد انٹرنیشنل کائٹ فیسٹیول میں کئی ممالک سے لوگ آئے ہوئے ہیں فیسٹیول میں شرکت کے بعد مجھے بڑی خوشی ہوئی۔ یہاں مختلف قسم کی پتنگ دیکھنے کو مل رہی ہے جو ہم نے کبھی نہیں دیکھا۔ احمدآباد کے ہر شخص کو چاہیے کہ وہ یہاں آکر کائٹ فیسٹیول کا لطف اٹھائے ۔ پولیس کی جانب سے یہاں لوگوں کی حفاظت کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر یوپی سے تعلق رکھنے والے ایک پولیس افسر نے کہا کہ اترپردیش میں اس طرح کا کائٹ فیسٹیول نہیں ہوتا اسی لیے آج ہم یہاں آئے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ یوپی حکومت بھی اس طرح کا کائٹ فیسٹیول منعقد کرے اور یہ کائٹ فیسٹیول ہی زیادہ اچھا ہے اور یہاں بہت سارے ممالک سے لوگ آئے ہوئے ہیں ان کی پتنگ دیکھ کر ہمیں بہت ہی اچھا لگا کیوں کہ اس طرح کی پتنگیں ہم نے پہلی بار دیکھی ہے۔

ایک اور یوپی سے آئے ہوئے شخص نے کہا کہ گجرات میں مکر سنکرانتی کو اتراین کہا جاتا ہے اور یہاں بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ اتراین کا تہوار منایا جاتا ہے پوری دنیا میں احمدآباد کا کائٹ فیسٹیول مشہور ہے یہاں آکر بہت ہی زیادہ اچھا لگا۔ اس فیسٹیول میں حصہ لینے والی ایک لڑکی نے کہا کہ دو سال کے بعد یہ کائٹ فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پوری دنیا سے لوگ آئے ہیں اور اپنی پتنگ کی نمائش کر رہے ہیں اور پتنگ اڑا رہے ہیں ہم نے بھی اپنی پتنگ فیسٹیول میں رکھی ہے جو ایک الگ انداز کی بنائی ہوئی ہے ہم پتنگ بنا کر فیسٹیول میں حصہ لیتے ہیں ۔

اس فیسٹیول میں معذور بچوں نے بھی شرکت کی اور کائٹ فیسٹیول کا لطف اٹھایا اس تعلق سے ایک اسکول کی ٹیچر نے کہا کہ آج ہم اپنے سو سے زائد بچوں کو لے کر کائٹ فیسٹیول میں آئے ہیں یہ بچے بول نہیں سکتے اور سن بھی نہیں سکتے لیکن انہوں نے اس فیسٹیول میں آکر بہت زیادہ انجوائے کیا اور یہاں پر لوگوں کا بہت اچھا رسپونس ملا بچوں نے یہاں پر مختلف قسم کی پتنگیں بھی اڑائی۔ ایک اور پتنگ باز نے اس موقع پر کہا کہ میں ہرسال پتنگ بناتا ہوں میری پتنگ بالکل انوکھی ہوتی ہے اسے میں کائٹ فیسٹیول میں لا کر لوگوں کو دکھاتا ہوں میں نے اس بار تین منزلہ اونچی بڑی پتنگ بنائی ہے اور اس کی نمائش یہاں پر کی جا رہی ہے لوگوں سے دیکھنے کے لیے دور دور سے آرہے ہیں وزیراعظم نریندر مودی نے اس طریقے سے کائٹ فیسٹیول کا اہتمام کرکے بہت ہی زیادہ اچھا کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Makar Sankranti 2023 احمدآباد میں مختلف پیغامات پر مبنی پتنگوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.