ETV Bharat / state

Al Barakah Cooperative Society البرکہ کریڈٹ اینڈ کنزیومر کارپوریٹیو سوسائٹی کیسے دیتی ہے بلاسودی لون

author img

By

Published : Aug 9, 2023, 5:15 PM IST

Updated : Aug 10, 2023, 3:00 PM IST

احمدآباد میں واقع البرکہ کریڈٹ اینڈ کنزیومر کارپوریٹیو سوسائٹی بلاسودی لون کیسے دیتی ہے۔ آخر البرکہ کیا ہے اور کس طریقے سے یہ بلا سود لون دے رہی ہے۔ اسے کیا کچھ فائدہ پہنچ رہا ہے؟ ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا نے البرکہ سوسائٹی کے پریسیڈنٹ واصف حسین شیخ سے خصوصی گفتگو کی۔ How Al Barakah Society provides interest free loan

19219038
19219038

البرکہ کریڈٹ اینڈ کنزیومر کارپوریٹیو سوسائٹی کیسے دیتی ہے بلاسودی لون

احمدآباد: البرکہ کریڈٹ اینڈ کنزیومر کارپوریٹیو سوسائٹی لمیٹڈ گجرات میں اسلامک ماڈل کو اپناتے ہوئے بلاسود غریبوں کو لون فراہم کر رہی ہے۔ اس تعلق سے واصف حسین شیخ نے البرکہ کریڈٹ اینڈ کنزیومر کارپوریٹیو سوسائٹی لمیٹڈ بنانے کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ ہم میں سماج میں دیکھ رہے ہیں کہ خواتین کو ان کو معمولی چیز کی چیزوں کے لیے بھی لون لینا پڑ رہا ہے۔ مثلاً کسی کے گھر میں شوہر بیمار ہو گیا بچے کی پڑھائی لکھائی کے لیے بیٹی کی شادی ہے تو وہ پرائیویٹ منی لینڈرز کے پاس پہنچ جاتے ہیں۔ ان کے پاس پہنچ کر وہ اپنی معمولی چیزوں کے لیے سودی لون لینے پر مجبور رہتے ہیں اور بینک اس سے بھاری انٹرسٹ لے رہی ہے۔ اس کا انٹرسٹ 10 فیصد ہے۔ 12 فیصد ہے۔ 15 فیصد تک ہے۔ ایسے میں تین سال سے چار سال تک وہ صرف سود ہی بھر پاتا تھا اور اصل رقم ہی نہیں بھر پاتا ہے۔

البرکہ کریڈٹ اینڈ کنزیومر کارپوریٹیو سوسائٹی کیسے دیتی ہے بلاسودی لون
البرکہ کریڈٹ اینڈ کنزیومر کارپوریٹیو سوسائٹی کیسے دیتی ہے بلاسودی لون

یہ بھی پڑھیں:

آپ نے کبھی کبھی دیکھا ہوگا جن کے گھروں میں جھگڑے اور بہت ساری پریشانیاں ہیں حتی کہ لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ سود لینا حرام ہے۔ پھر بھی لوگ سود لیتے دیتے ہیں۔ ایسے میں اس کی ضرورت ہے تو وہ کیسے پر کی جائے اس پر ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم ایک کارپوریٹیو سوسائٹی بنائیں گے اور وہاں پر وہ جو اسلامک ماڈل ہے جو یہ کہتا ہے سود حرام ہے۔ اس پر عمل کرتے ہوئے ایک ادارے کے ذریعے ماڈل پیش کریں گے۔ الحمدللہ گجرات کارپوریٹیو سوسائٹی نے ایک ایکٹ پاس کیا کہ ہم آئندہ آنے والے پانچ سال سے چھ سال کے لیے ہم اس کو چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ البرکہ کا یہ تیسرا سال ہے گزشتہ تین سال سے ہم یہ سوسائٹی کو چلا رہے ہیں اور چلائیں گے اور بہت ہی اچھی طرح کی سوسائٹی چل رہی ہے۔

جب ہم نے اس کا آغاز کیا تھا سوسائٹی کا تو ہمارے پاس 150 ممبر تھے اور تین سال پورے ہونے پر ابھی اگست مہینہ ہے ابھی ہمارے پاس دو ہزار سے زائد ممبر ہیں اور ان دو ہزار سے زائد ممبران انہوں نے کئی لوگوں نے ہمارے پاس ڈیپازٹ جمع کیا ہے۔ اس میں تین چیزیں ہیں ایک تو ایک چیزیں پہلے ڈیپازٹ آتی ہے۔ ڈیپازٹ آنے کے لیے ہمارے پاس ایک ڈیلی سیونگ اکاؤنٹ ہے۔ وہ دوسرا ڈیلی ڈیپازٹ اکاونٹ ہے۔ جو پیورلی امانت فنڈ ہے۔ یہ جو لوگ اپنے امانتیں جمع کر رہے ہیں ان کی مانت جب یہ چاہیں تب اس کو نکال سکتے ہیں۔ تیسرا ہمارے پاس گروتھ فنڈ اکاونٹ ہے۔ اس پیسے کو ہم اسلامک فنانس کی روشنی میں انویسٹ کرتے ہیں۔ بزنس میں انویسٹ کرتے ہیں۔ لوگ پرافٹ کماتے ہیں پھر اس کے سامنے ہمارے پاس کچھ لوگوں نے لون کی سسکیم ہے۔ ایک سمپل لون اس کو ہم کہتے ہیں کہ آدمی دو گرینڈر لے کر آ جائے اس کو 50 ہزار تک کا لون دے دیتے ہیں۔ اسے ہم اب بڑھا بھی دے رہے ہیں۔ پڑھائی کے لیے شادی بیاہ کے لیے میڈیکل کے لیے لون دے رہے ہیں۔ چھوٹے موٹے کاروبار کے لیے بھی لون ہم دے رہے ہیں اور ایک بڑا لون بزنس مین لوگوں کو پانچ لاکھ تک دے رہے ہیں۔

واصف حسین شیخ صدر گجرات البرکہ کریڈٹ اینڈ کنزیومر کارپوریٹیو سوسائٹی لمیٹڈ نے مزید کہا کہ سماج کو سود کی بیماری سے بچانے کے لیے بچت کی اہمیت اور کوآپریٹیو کلچر کو پروان چڑھانے کے لیے چھوٹی چھوٹی بچت میں مدد کرنے کے لیے جمع کی ہوئی بچت کو بڑھانے کے لیے ضرورتوں کے لیے اور غیر سودی سمپل اور گولڈ لون بزنس کو چلانے یا بڑھانے کے لیے البرکہ لون دے رہی ہے۔ اور جو البرکہ کا ممبر ہوتا ہے اسے ہی ہم لون فراہم کرتے ہیں یعنی سب سے پہلے لون لینے کے لیے البرکہ کا ممبر ہونا ضروری ہے۔ احمد آباد میں اس کے لیے دو آفس قائم کی گئی ہے۔ جو احمد آباد کے رکھیال اور جوہاپورا میں موجود ہے اور آئندہ دنوں میں اس کے لیے گجرات کے مختلف اضلاع میں بھی آفس قائم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یہاں سے لول لینے سے کافی لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ کافی لوگوں کے مسائل بھی حل ہوئے ہیں۔ ہم اسے دن بدن بڑھانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

Last Updated : Aug 10, 2023, 3:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.