Gujarat High Court on Sabarmati گجرات ہائی کورٹ میں سابرمتی ندی کی آلودگی کے معاملے پر سماعت

author img

By

Published : Jan 12, 2023, 5:39 PM IST

Gujarat High Court on Sabarmati
Gujarat High Court on Sabarmati ()

احمد آباد کی سب سے مشہور ندی سابرمتی ندی کنارے ریور فرنٹ بنا کر پوری دنیا میں گجرات کا ماڈل دکھایا جارہا ہے لیکن آج بھی سابرمتی ندی آلودگی کا شکار ہے۔ ایسے میں گجرات ہائی کورٹ میں سابرمتی ندی کی آلودگی کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ Hearing on Sabarmati river pollution in Gujarat High Court

احمدآباد: گجرات ہائی کورٹ نے سابرمتی ندی کی آلودگی کے معاملے پر سماعت کے دوران گجرات ہائی کورٹ سابرمتی ندی کی آلودگی کے معاملے پر مفاد عامہ کی عرضی میں آلودہ پانی کے نمونے کو دیکھ کر حیران رہ گیا اور کہا کہ اس طرح کی حالت کی اجازت نہیں دی جائے گی یہ معاملہ ندی اور اس کے پانی سے متعلق ہے کسی کے ذاتی فائدہ کا معاملہ نہیں ہے۔ ندی اور اس کے کے پانی کو آلودگی سے بچانا ضروری ہے اس معاملے کی مزید سماعت 13 جنوری کو ہو گی۔ گجرات ہائی کورٹ میں آج دانی لمڈا اور میگا پائپ لائن کے علاقوں کے قریب سے موجود سابرمتی ندی کے پانی کی دو بوتلیں عدالت میں پیش کی گئیں۔ پانی کے اس پانی کے نمونے کو جمع کرنے کا کام جوائنٹ ٹاسک فورس نے کیا تھا جس کا معائنہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سماعت کے دوران وکیل کی طرف سے عرض کیا گیا کہ ہائی کورٹ نے سابرمتی ندی کو آلودہ ہونے سے بچانے کے لیے مہم چلائی تھی لیکن اب سابر متی ندی دوبارہ آلودہ ہوتی جا رہا ہے آلودی پانی سمندر میں جاتا ہے اور بھرتی آنے کی کی وجہ سے ندی میں صاف پانی بھی آلودہ ہو جاتا ہیں۔ سماعت کے دوران دیگر فریقین نے کہا کہ میگا پائپ لائن سے غیر قانونی کنکشن رہائشی سوسائٹی اور سیوریج کا آلودہ پانی وغیرہ بغیر ٹریٹمنٹ کے براہ راست سابر متی ندی میں چھوڑ دیا جاتا ہے اس لیے سابرمتی ندی آلودگی کا شکار ہے۔

سابرمتی ندی میں زہریلے کیمیائی آلودگی اور گندگی پر سوموٹو کیس نے پہلے حکم دیا تھا کہ سابرمتی کو آلودگی کا جہنم بننے سے پہلے اسے ہر قیمت سے بچایا جائے۔ ٹاسک فورس کے مطابق ندی کا 120 کلومیٹر کے حصہ مشہور اور سابر متی ریور فرنٹکے کچھ خراب ہو رہے ہیں اس لیے اس سوموٹو کو سابرمتی ندی کو بچانے کے لیے عوامی تحریک میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.