Viklang Sahayata Kendra سات مئی کو احمد آباد میں معذور افراد کی اجتماعی شادی کی تقریب

author img

By

Published : Feb 1, 2023, 9:49 AM IST

Etv Bharat

احمد آباد کے وکلانگ سہایک کیندر تنظیم کی جانب سے معذوروں کی اجتماعی شادی کا اہتمام سات مئی کو کیا جائے گا۔ Disabled Mass Wedding

وکلانگ سہایک کیندر

احمدآباد: ریاست گجرات کے احمد آباد میں وکلانگ سہایک کیندر تنظیم کی جانب سے ہر سال تمام مذاہب کے ضرورت مندوں، معذوروں، یتیموں اور جن کے والدین بیمار ہیں ان کے بچوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ وکلانگ سہایک کیندر تنظیم کے صدر بابو بھائی صابو والا نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وکلانگ سہایک کیندر سنہ 2013 سے معذور افراد کی شادیوں کا پروگرام منعقد کررہی ہے۔ جس میں ہندو مسلم و دیگر مذہب و برادری کے افراد کی شادی کرائی جاتی ہے اور دلہن کو جہیز و ضرورت کی تمام چیزیں مفت میں فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ہی پنڈال میں تمام مذاہب کے لوگوں کی ان رسم و رواج کے مطابق شادی کرائی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال ایک بار پھر ہم معذور جوڑوں کے لیے وکلانگ سہایک کیندر کی جانب سے اجتماعی شادی کا اہتمام 7 مئی 2023 کو کرنے جارہے ہیں۔ جس میں جسمانی طور سے معذور، کمزور، بہرے گونگے، بیوہ، مزدور، بیمار اور ضرورت مندوں کی شادی کرائی جائے گی۔ جس میں ضرورت کی تمام اشیاء بھی لڑکیوں کو مفت میں فراہم کی جائے گی۔

وکلانگ سہایک کیندر کے صدر بابو بھائی نے بتایا کہ اس کے علاوہ گجرات حکومت کی جانب سے اگر دولہا اور دلہن دونوں معذور ہیں تو ایک ایک لاکھ روپے اور اگر ایک معذور ہے تو پچاس ہزار روپے دیے جائیں گے۔ وہیں کنواری لڑکیوں کی شادی کی اسکیم کے تحت امداد دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ مئی کے مہینے میں ہم 21 سے 25 جوڑوں کی شادی کروائیں گے اور شادی کا اہتمام احمدآباد کہ وٹوہ علاقے میں کیا جائے گا۔ جس سے معذور لوگوں کا گھر آباد ہو اور وہ خوشحال زندگی گزار سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : Ban Plastic Bags in Ahmedabad احمدآباد میں پلاسٹک کے بیگ کے استعمال پر بھی پابندی لگائی گئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.