گجرات بلدیاتی انتخابات: ایم آئی ایم کارکنان نے حمایت واپس لی

author img

By

Published : Feb 8, 2021, 1:30 PM IST

Gujarat ward elections: MIM workers withdraw support
گجرات بلدیاتی انتخابات: ایم آئی ایم کارکنان نے حمایت واپس لی ()

گجرات میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے جس کے پیش نظر تمام پارٹیوں نے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کردیا ہے۔

گجرات بلدیاتی انتخاب میں پہلی بار آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بھی حصہ لے رہی ہے۔ جس کے لیے اے آئی ایم آئی ایم پارٹی نے احمدآباد میں موجود پارٹی کی آفس سے 6 وارڈز کے امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا اور مینڈیٹ بھی دے دیا، لیکن احمدآباد کی گومتی پور وارڈ سیٹ پر مینڈیٹ حاصل کرنے والے افسر خان پٹھان نے اپنی حمایت واپس لینے کا فیصلہ لے لیا ہے۔

گجرات بلدیاتی انتخابات: ایم آئی ایم کارکنان نے حمایت واپس لی

اس تعلق سے اے آئی ایم آئی ایم کے رکن اور مینڈیٹ واپس کرنے والے افسر خان پٹھان نے کہا کہ اصل میں اے آئی ایم آئی ایم پارٹی گجرات کے صدر صابر کابلی والا، کسے امیدوار بنانا ہے اور کسے نہیں وہ فیصلہ لینے میں کافی پس و پیش میں تھے۔

انہوں نے کہا کہ فارم بھرنے کے آخری دن آخری وقت کا امیدواروں کے نام کا اعلان کرنا مشکل ہوگیا تھا، ایسے میں مجھے پارٹی کی طرف سے فون پر مینڈیٹ دے دیا گیا تھا لیکن میرے پینل میں آنے والے لیاقت انصاری کو اے آئی ایم آئی ایم نے امیدوار بنانے سے انکار کردیا اور کچھ نو جوانوں کو امیدوار بنایا دیا اس وجہ سے میں نے اپنا مینڈیٹ واپس لے لیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اے آئی ایم آئی ایم کے رکن لیاقت انصاری نے کہا کہ جب ہم نے مجلس کو جوائن کیا تھا تب ہم سے یہ کہا گیا تھا کہ آپ اپنی پسند کے امیدواروں کے نام کا انتخاب کر سکتے ہیں،ہم نے اپنے پسند کے امیدواروں کے نام دیے جس میں افسر خان کا نام بھی تھا، لیکن انہوں نے ان لوگوں کو امیدوار نہیں بنایا اس لیے ہم نے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا۔ اب ایسا لگتا ہے کہ گومتی پور علاقے میں مجلس کا کوئی وجود نہیں رہے گا اور کانگریس کے امیدوار کو سیدھی جیت حاصل ہو سکتی ہے۔

اس معاملے پر مجلس کے رکن نبی اللہ پٹھان کا کہنا ہے کہ مجلس نے لیاقت انصاری اور افسر خان جیسے اچھے امیدوار کو امیدوار نہیں بنایا اس کا ہمیں افسوس ہے۔ ان لوگوں کے الیکشن نہ لڑنے سے کانگریس کو اس علاقے سے سیدھے جیت مل سکتی ہے۔ اس ماحول کو دیکھتے ہوئے ایسا لگ رہا ہے کہ میم صرف الیکشن لڑ رہی ہے لیکن جیتنے کے لیے نہیں لڑ رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.