ETV Bharat / state

Gujarat Congress دلت اوراقلیتی برادری کے حقوق کے لئے کانگریس میدان میں

author img

By

Published : Sep 12, 2022, 6:48 PM IST

گجرات اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر گجرات کانگریس کمیٹی پسماندہ لوگوں کے حقوق کے لئے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گجرات کانگریس کمیٹی کی جانب سے آج پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر دریاپور کے رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ نے مسلمانوں اور پسماندہ طبقوں کے ساتھ ہو رہی نا انصافی پر بی جے پی کی قیات دوالی ریاستی اور مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنایا Gujarat Congress

دلت اوراقلیتی برادری کے حقوق کے لئے کانگریس میدان میں
دلت اوراقلیتی برادری کے حقوق کے لئے کانگریس میدان میں

رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کانگریس پارٹی نے طے کیا ہے کہ 27برسوں سے جس طریقے سے بکشی کمیشن، دلت، آدی واسی اور اقلیتی برادری کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی کی جا رہی ہے۔انہوں پورا معاوضہ نہیں دیا جاتا ہے۔اگرترقیاتی فنڈ دے دیا بھی جاتا ہے تو اس کو خرچ نہیں کیا جاتا ہے۔ان باتوں کو لے کر ہم گجرات اسمبلی میں گزشتہ پندرہ سالوں سے مضبوطی کے ساتھ آواز اٹھا رہے ہیں۔Gujarat Congress Ready To Challenge BJP State Led Govt

دلت اوراقلیتی برادری کے حقوق کے لئے کانگریس میدان میں



انہوں نے مزید کہا کہ گجرات میں اقلیتی برادری کی آبادی 9 فیصد ہے۔لیکن گجرات حکومت اسے صرف 117 کروڑ روپے سال میں بجٹ دیتی ہے۔بالخصوص مسلم طبقے کو ہر اعتبار سے نظرانداز کیا جاتا ہے۔مساجد کی دیکھ بھال کے لئے بھی کوئی بجٹ نہیں ہے گجرات وقف بورڈ کو گزشتہ 27 برسوں سےفنڈ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین و اراکین کی بھی اب تک تقرری نہیں کی گئی۔گجرات میں اقلیتی طبقے کے ساتھ نا انصافی کی جا رہی ہے۔ ان کے لئے بجٹ مختص نہیں کیا جا رہا ہے.

یہ بھی پڑھیں:Exclusive Interview With Owaisi بلقیس بانو کیس صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ انصاف کا مسئلہ ہے، اسدالدین اویسی



رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ ان تمام مسائل کو لے کر گجرات کانگریس کمیٹی آنے والے دنوں میں ایک سمیلن کرنے والی ہے۔اس میں تقریباً 2 لاکھ لوگ بکشی پنچ، دلت ،آدی واسی اور اقلیتی طبقے سے اکٹھا ہوںگے ۔گجرات کے ہر اضلاع میں جا کر تمام برادری کے لوگوں کو انصاف دلانے کا کام کریں گے۔ تمام لوگوں کو ان کا حق ملنا چاہیے۔ ان تمام باتوں کو لے کر کانگریس پارٹی میدان میں اترنے والی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.