ETV Bharat / state

Masjid One Movement Campaign مساجد خدمت خلق کے لئے بہترین مقام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 1:17 PM IST

Updated : Aug 26, 2023, 2:19 PM IST

آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ کونسل کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں میں فرنچائس اور ڈیلرشپ ایکسپو ہونے والا ہے اس ایکسپو کے تعلق سے آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ کونسل مسجد ون موومنٹ کے جنرل سیکرٹری محمد امتیاز مسجد ون مومنٹ نے ایکسپو اور دیگر موجودہ مسائل کر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی ہے۔

محمد امتیاز  سے خصوصی گفتگو
محمد امتیاز سے خصوصی گفتگو

مساجد خدمت خلق کے لئے بہترین مقام

احمدآباد: آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ کونسل نے مسجد ون موومنٹ کی شروعات کی جس کے تحت مساجد میں کئی سارے خدمت خلق کے کام کئے جا رہے ہیں ایسے میں اب مسجد ون موومنٹ کو مزید فروغ دینے کے لئے آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ کونسل نے ایک ایکسپو رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس تعلق سے مسجد ون موومنٹ کے جنرل سیکریٹری محمد امتیاز نے بتایا کہ مسجد محمد ایک بہت بڑا کام کرنے جا رہا ہے جس کے تحت ملک کے 10 شہروں میں فرنچائز اینڈ ڈیلرشپ ایکسپو اہتمام کیا جائے گا اور یہ ایکسپو اوپن ٹو آل رکھا جائے گا جس میں زیادہ تر مسلم بزنس مین حصہ لیں گے اور دونوں کمیونٹی کے لوگوں کی تجارت کو ایک دوسرے سے جوڑنے کی کوشش کی جائے گی، یہ بزنس کا سب سے بڑا موقع رہے گا جس کے لیے ہم جگہ جگہ تیاری کے لیے سفر کر رہے ہیں اور ایکسپو کو کس طریقے سے کرنا ہے اس کی تیاری کر رہے ہیں۔

محمد امتیاز نے کہا کہ اکتوبر میں اس کی شروعات ہوگی اور نومبر دسمبر ماہ تک اس کا اختتام کیا جائے گا سات اور اٹھ اکتوبر کو حیدرآباد سے اس کی شروعات ہوگی اور اس کے بعد ممبئی بنگلور ،کوچی ،چنئی، دہلی ،کولکاتا، احمد آباد،جے پور، لکھنو میں فرنچائز اینڈ ڈیلرشپ ایکسپو کا اہتمام کیا جائے گا جس میں بزنس کرنے والوں کو ایک اچھا پلیٹ فارم دیا جائے گا اور اس سے تجارت کو بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔ یہ بڑے بڑے کمپنیز جو اپنا بزنس ایکسپینڈ کرنا چاہتے ہیں اپنا برنس سے باہر لے کے جانا چاہتے ہیں ان کو ایک پلیٹ فارم دے رہے ہیں ہم لوگ اس میں 100 کمپنیز کا ٹارگٹ کر رہے ہیں اور اس میں یہ ہے کہ لوگ اپنا فرنچائز دکھا سکتے ہیں اور یہ بھی پلان کیا جارہا ہے کہ تقریبا 2000 پلس انویسٹیز کو ایک ہی جگہ جمع کیا جائے اور جو کمپنیز جو فرینچز دینا چاہتی ہیں اس کو لے دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: : مسجد کو قوم و ملت کے مسائلِ حل کرنے کا مرکز بنایا جائیگا

انہوں نے کہا کہ مسجد ون موومنٹ کا کام جو گجرات میں ہو رہا ہے الحمدللہ بہترین طریقے سے انجام پارہا ہے۔ بہت سارے مسجدوں میں کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسجد ون موومنٹ کے تحت ملک میں 3000 سے بھی زیادہ مسجدوں میں ہم لوگ اس کا کام کر رہے ہیں اور اس سے بھی زیادہ بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ ہمارے کونسپٹ کو سننے کے بعد بہت سارے لوگ اپنے اپنے طریقے سے بھی کام کررہے ہیں اور اس میں ہم امید ہے کہ آنے والے چار پانچ سال میں کم سے کم بیس ہزار مسجد میں کام شروع کیا جائے گا۔ انشاءاللہ

Last Updated :Aug 26, 2023, 2:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.