ETV Bharat / state

ETV Bharat Urdu News Impact: ای ٹی وی بھارت کی خبرکا اثر، گھٹی والی مسجد کے ٹرسٹیوں کو کیا گیا بے دخل

author img

By

Published : Feb 11, 2022, 6:40 PM IST

احمدآباد کے گھی کانٹھا علاقے میں واقع گھٹی والا مسجد ٹرسٹ Ghatti Wala Masjid Trust کی بدعنوانی معاملے پر گجرات وقف بورڈ نے پرانے ٹرسٹ کو بے دخل کر کے نئے ٹرسٹ کو گھٹی والی مسجد کی ذمہ داری سونپی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کی خبرکا اثر، گھٹی والی مسجد ٹرسٹیوں کو کیا گیا بے دخل

گجرات میں وقف املاک کی جائیداد میں بڑھتے بدعنوانی کے معاملے پر ای ٹی وی بھارت نے مسلسل خبروں کے ذریعے عوام کے سامنے حقیقت بیان کرنے کی کوشش کی۔ اس سلسلے میں اب گجرات وقف بورڈ نے بھی بدعنوانی کے خلاف ایکشن لینا شروع کردیا ہے۔ اقدامی کارروائی کے تحت احمدآباد کی گھٹی والا مسجد ٹرسٹ میں ہوئی بدعنوانی پر شکنجہ کستے ہوے گجرات وقف بورڈ نے گھٹی والا مسجد ٹرسٹ کے تمام ٹرسٹیوں کو ٹرسٹ سے بے دخل کردیا ہے۔ Ghatti Wali Masjid Trust Changed

ویڈیو

خبروں کے مطابق گھٹی والا مسجد کے سابق ٹرسٹیوں پر الزام تھا کہ' انہوں نے ٹرسٹ کے نام پر جائیداد کا غلط استعمال کیا۔ ٹرسٹ کے مکانات کے کرائے وصول کرنے کی رسید بھی نہیں دیتے تھے۔ مزید ایک گھٹی والا ٹرسٹ کے ایک مکان کو غیر مسلم کو فروخت کردیا تھا'۔

مسجد ٹرسٹ میں جاری بدعنوانی کے خلاف سماجی کارکن زاہد شیخ نے آواز بلند کرتے ہوئے گجرات وقف بورڈ میں شکایت بھی درج کرائی تھی۔ زاہد شیخ کا کہنا ہے کہ' گھٹی والا ٹرسٹ کے ٹرسٹیوں نے عبدالسعید بیلم دل کی بیماری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان ان کے مکان اپنے نام کرلیے اور اس مکان کو کسی غیر مسلم کے نام کردیا جو گجرات کےدسٹرب ایریا ایکٹ کے خلاف تھا۔

انہوں نے کہاکہ جیسے ہی یہ خبر انہیں موصول ہوئی انہوں نے عبد السعید بیلم کے ساتھ مل کر اس معاملے کے خلاف گجرات بورڈ میں شکایت درج کی۔ اس دوران ہم نے گھٹی والا ٹرسٹ کے بہت سے دستاویز باہر نکالے تو پتہ چلا کہ اس میں بہت بدعنوانی ہوئی ہے۔ یہ لوگ ٹرسٹ میں آنے والے پیسوں کا لین دی صحیح طور پر نہیں کر رہے تھے۔ وقف کراے داروں سے کرایا بھی صحیح طریقے سے نہیں وصول کر رہے تھے جس کے خلاف ہم نے گجرات وقف بورڈ میں عرضی داخل کی تھی۔'


واضح رہے کہ گزشتہ تین برس سے اس سلسلے میں گجرات وقف بورڈ GUJARAT WAQF BOARD سماعت اور تفتیش کے بعد ایک بڑی کامیابی کے طور پر وقف بورڈ نے ان بدعنوانی کے الزام میں ٹرسٹیوں پر شکنجہ کسا اور انہیں گھٹی والا مسجد ٹرسٹ سے بے دخل کر دیا۔ اس کے بعد اس ٹرسٹ کا کام صحیح طور پر کرنے کے لیے 5 نئے ٹرسٹیوں کو گھٹی والی مسجد کا ٹرسٹی بنایا۔'

زاہد شیخ نے کہاکہ' گجرات وقف بورڈ نے اس معاملے کی انکوائری ایک سب رجسٹرار کو دی تھی جس نے پوری تحقیقات کی اور انکوائری کے سبب ہی گھٹی والا مسجد کی بدعنوانی کا انکشاف ہوا۔ جس کے بعد وقف بورڈ نے ٹرسٹیوں کو بدلنے کا حکم گزشتہ ہفتے دیا اور 5 نیے ٹرسٹیوں کو اس گھٹی والا مسجد ٹرسٹ کی ذمہ داری سونپی گئی۔'

اس خبر کو مسلسل ای ٹی وی بھارت اردو کے نشر کرنے پر زائد شیخ نے ای ٹی وی بھارت اردو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی خبر کے اثر سے ہی گھٹی والا مسجد ٹرسٹ کو کامیابی ملی ہے اور نئے ٹرسٹی بنائے گیے ہیں۔ اب جلد ہی عبدالسعید بیلم کے مکان کے تعلق سے بھی وقف بورڈ میں فیصلہ سنایا جا سکتا ہے۔'

مزید پڑھیں:

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.