ETV Bharat / state

گجرات وقف بورڈ نے گھٹی والا مسجد کے ٹرسٹیوں کو کیا بے دخل

author img

By

Published : Feb 17, 2021, 12:20 PM IST

گجرات وقف بورڈ نے احمدآباد کی گھٹی والا مسجد ٹرسٹ میں ہوئی بدعنوانی پر فیصلہ سناتے ہوئے مسجد ٹرسٹ کے تمام ٹرسٹیوں کو ٹرسٹ سے بے دخل کردیا ہے۔

گجرات وقف بورڈ نے گھٹی والا مسجد ٹرسٹ کے ٹرسٹیوں کو کیا بے دخل
گجرات وقف بورڈ نے گھٹی والا مسجد ٹرسٹ کے ٹرسٹیوں کو کیا بے دخل

گجرات میں وقف املاک کے ساتھ بد عنوانی کے معاملے بڑھتے جا رہے ہیں اور اب گجرات وقف بورڈ نے بھی بدعنوانی کے خلاف ایکشن لینا شروع کردیا ہے۔ ایسے می‍ں احمدآباد کی گھٹی والا مسجد ٹرسٹ میں ہوئی بدعنوانی پر شکنجہ کستے ہوے گجرات وقف بورڈ نے گھٹی والا مسجد ٹرسٹ کے تمام ٹرسٹیوں کو ٹرسٹ سے بے دخل کردیا ہے۔

گجرات وقف بورڈ نے گھٹی والا مسجد ٹرسٹ کے ٹرسٹیوں کو کیا بے دخل
اس تعلق سے گجرات وقف بورڈ میں عرضی داخل کرنے والے جاہد شیخ نے کہا کہ گھٹی والی مسجد اور عبدالسعید بیلم کے مکان کے ساتھ گھٹی والا مسجد کے ٹرسٹیوں نے بہت بڑی بد عنوانی کی تھی، جس کے خلاف ہم نے گجرات وقف بورڈ میں عرضی داخل کی اور گزشتہ 3 سال سے اس کیس پر ہم کام کر رہے تھے۔ بہت سارے دستاویزات کو ہم نے گجرات وقف بورڈ میں جمع کیے اور اب گجرات وقف نے اس معاملے پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے گھٹی والا ٹرسٹ کے تمام ٹرسٹیوں کو ٹرسٹ سے بے درخل کر دیا ہے اور اس معاملے کی مزید تفتیش کے لیے 6 ماہ تک ایگزیکیٹیو آفسر این بی شیخ کا تقرر کیا گیا ہے۔اس تعلق سے گھٹی والا مسجد ٹرسٹ کے متاثر عبدالسعید بیلم نے کہا کہ گھٹی والا ٹرسٹ کے ٹرسٹیوں نے مسجد میں تو بد عنوانی کی ہی تھی،ساتھ ہی ساتھ میرے مکان کے دو حصے کر مجھے دھوکہ میں رکھ کر بیچ دیا تھا جس کے خلاف ہم نے وقف بورڈ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا، جس پر تمام ثبوتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے گجرات وقف بورڈ نے گھٹی والا ٹرسٹ کے ٹرسٹیوں کو ٹرسٹ سے نکال دیا۔ وقف بورڈ نے ہمارے حق میں فیصلہ سنایا، اس لیے ہمیں کافی خوشی محسوس ہو رہی ہے،ؤ۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.