ETV Bharat / state

Congress on Election Commission: کانگریس نے کیا ’الیکشن کمیشن کی خاموشی‘ پر تشویش کا اظہار

author img

By

Published : Dec 5, 2022, 8:02 PM IST

کانگریس نے ’’گجرات انتخابات کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی اور نریندر مودی کے خلاف شکایات پر الیکشن کمیشن کی خاموشی‘‘ پر تشویش ظاہر کی ہے۔ Gujarat Election and Election Commission

ا
ا

نئی دہلی: کانگریس نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی، دن دہاڑے جمہوریت کا قتل کر رہے ہیں اور انتخابی مہم کے دوران ہونے والی ان کی سرگرمیوں کے بارے میں حقائق کے ساتھ کمیشن کو معلومات فراہم کی گئی ہیں لیکن کمیشن نے اس پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔‘‘Congress on Election Commission

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے پیر کو نئی دہلی میں کانگریس پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’وزیر اعظم گجرات میں ووٹ ڈالنے کے لیے نکلتے ہیں اور اس دوران وہ ڈھائی گھنٹے تک روڈ شو کرتے ہیں جس کو براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جاتا ہے، لیکن الیکشن کمیشن نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اس سے قبل کانگریس کے نمائندے گجرات میں انتخابات کے دوران کئی بے ضابطگیوں کے بارے میں کمیشن کو آگاہ کر چکے ہیں، لیکن ایسا لگتا ہے کہ کمیشن دباؤ میں کام کر رہی ہے، اس لیے وہ خاموش ہے۔‘‘congress spokesperson pawan khera on EC

انہوں نے مزید کہا کہ ’’کمیشن سب کچھ ہوا میں اڑا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’کانگریس ایم ایل اے کانتی بھائی کھراڑے نے الیکشن کمیشن کو مطلع کیا تھا کہ انہیں خطرہ ہے، اس لئے انہیں سیکورٹی فراہم کی جانی چاہئے، لیکن کمیشن اس پر بھی خاموش رہا۔ مسٹر کھراڑے پر کل رات حملہ ہوا تو وہ اپنی جان بچانے کے لیے جنگل میں چھپ گئے، لیکن کمیشن اس شکایت پر بھی خاموش ہے۔‘‘

ترجمان نے مزید کہا کہ ’’کانگریس کا وفد الیکشن میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی شکایت کرتے ہوئے کمیشن سے ملنے گیا تھا، لیکن انہیں پانچ دن کے بعد ملاقات کا وقت دیا گیا۔ کانگریس نے کمیشن سے شکایت کی تھی کہ بی جے پی انتخابی مہم میں بچوں کا استعمال کر رہی ہے، لیکن کمیشن نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی کسی کو نوٹس دیا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نریندر مودی کا روڈ شو

کانگریس ترجمان نے مزید کہا کہ ’’مودی انتخابی مہم کے دوران مہم چلاتے ہیں اور ان کی مہم لائیو ٹیلی کاسٹ کی جاتی ہے۔ چینلوں کو اس لائیو کا بل بی جے پی کو بھیجنا چاہئے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’بی جے پی کو 93 فیصد الیکٹورل بانڈ مل رہے ہیں، لہذا چینلز کو بھی لائیو ٹیلی کاسٹ کا پیسہ ملنا چاہیے۔‘‘

مزید پڑھیں: آسام: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کانگریس نے کمیشن سے شکایت کی

کانگریس رہنما نے الیکشن کمیشن کے رول پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’وہ جس طرح کا کام کر رہا ہے اسے معاف نہیں کیا جا سکتا۔ گجرات میں شراب بندی ہے لیکن بی جے پی گاڑیوں میں بھر کر شراب تقسیم کرتی ہے۔ اس کی ویڈیوز کمیشن کو بھیجی گئیں، لیکن کمیشن اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔‘‘ انہوں نے روڈ شو کے حوالہ سے کہا کہ ’’روڈ شو کا معاملہ سنگین ہے اور اس کی وجہ سے جمہوریت کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔ اس لیے کانگریس اس سلسلے میں قانونی ماہرین کی رائے بھی لے رہی ہے۔‘‘

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.