ETV Bharat / state

عام اجلاس میں کانگریس کارپوریٹرس نے واک آؤٹ کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 23, 2023, 4:54 PM IST

احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے عام اجلاس میں کانگریس کارپوریٹرس نے واک آؤٹ کرتے ہوئے، 143 اراکین پارلیمنٹ کی معطلی پر شدید غم و غصے میں جم کر احتجاج کیا۔

عام اجلاس میں کانگریس کارپوریٹرس نے واک آؤٹ کیا
عام اجلاس میں کانگریس کارپوریٹرس نے واک آؤٹ کیا

احمد آباد: احمد آباد میونسپل کارپوریشن کی جنرل اجلاس میں لوک سبھا سے 143 اراکین پارلیمنٹ کی معطلی کے معاملے پر کانگریس پارٹی کے کونسلر نے واک آؤٹ کیا ہے۔ کونسلروں نے سینئر کونسلر اقبال شیخ کی قیادت میں کانگریس پارٹی کے کونسلرز راج شری بین کیسری، کملا بین چاوڈا، کامنی بین، مادھوری بین، زلفی خان پٹھان، تسلیم بھائی ترمذی اور کانگریس پارٹی کے دیگر کونسلرز نے واک آؤٹ کیا۔

اس معاملے پر کانگریس کے کاونسلر اقبال شیخ نے کہا کہ جس ملک میں جمہوریت کو پامال کیا جا رہا ہے اور جمہوری طریقے سے منتخب ممبران پارلیمنٹ کو لوک سبھا سے برخاست کر دیا ہے وہ نہایت ہی شرمناک ہے۔ کانگریس پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور حکومت میں کالے قوانین اور ہٹلر طرز کے فیصلوں کے نفاذ کی شدید مذمت کرتی ہے۔

گومتی پور کے سینئر کونسلر اقبال شیخ نے میئر کے ڈائس پر پہنچ کر معافی نامہ کا مطالبہ کیا۔ کہا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے 143 ارکان اسمبلی کو برطرف کرنے اور جمہوری اے ایم سی میں اپوزیشن کی آواز کو مستقبل میں بھی دبایا نہیں جائے گا، انہوں نے کہا کہ بورڈ کا کام صرف اس صورت میں آگے بڑھے گا جب وہ یقین دہانی کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ سے ممبران پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف انڈیا اتحاد کا ملک گیراحتجاج

غور طلب ہو کہ کانگریس کے سابق صدر اور کونسلر شری نیرو بخشی نے میئر اور چیئرمین نے کہا کہ جس طرح سے ممبران پارلیمنٹ کو برخاست کیاگیا ہے، اسی طرح اے ایم سی کے حکمرانوں کے ساتھ آمرانہ سلوک کیا جا رہا ہے جو کی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.