ETV Bharat / state

NEET Exam بلاک پرنٹنگ کرنے والے سید اکبر کے بیٹے سید اویز علی نے نیٹ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 8:13 PM IST

Updated : Jul 5, 2023, 9:56 AM IST

احمدآباد کے شاہ عالم علاقے میں کپڑوں پر بلاک پرنٹنگ کر گھر چلانے والے سید اکبر علی کے بیٹے سید اویز علی نے شاہین فاونڈیشن کی لائبریری میں پڑھائی کرتے ہوئے نیٹ کے امتحان میں 548 مارکس حاصل کر کامیابی حاصل کی ہے

بلاک پرنٹنگ کرنے والے بیٹے سید اویز علی کانیٹ ک امتحان میں شاندار کارنامہ
بلاک پرنٹنگ کرنے والے بیٹے سید اویز علی کانیٹ ک امتحان میں شاندار کارنامہ

بلاک پرنٹنگ کرنے والے سید اکبر کے بیٹے سید اویز علی نے نیٹ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی

احمدآباد:ریاست گجرات کے احمدآباد کے شاہ عالم علاقے میں رہنے والا غریب خاندان کے بیٹے اویز علی نے نیٹ کے امتحان میں کامیاب ہو کر ایک مثال قائم کی۔ اس تعلق سے سید اویز علی سے ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا نے خصوصی گفتگو کی۔سید اویز علی نے بتایا کہ وہ گزشتہ تین سال سے نیٹ کا امتحان دے رہا تھا۔اس میں وہ پاس بھی ہو جاتا تھا لیکن سیلف فائناس میں ایم بی بی ایس کی 25 لاکھ سے زائد فیس ہونے کی وجہ سے وہ ایم بی بی ایس کی کالج میں داخلہ نہیں لے پا رہا تھا۔

انہوں نے کہاکہ نیٹ امتحان میں پہلی مرتبہ 472 مارکس دوسری بار 423 مارکس اور اب تیسری مرتبہ میرے 548 مارکس آے ہیں جس کی وجہ سے اب مجھے سرکاری کوٹے میں ایڈمیشن ملنے کی امید ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ نیٹ کے نتائج سے میں کافی خوش ہوں اس کے لئے میں اپنے والدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں میرے والد ایک کارخانے میں بلاک پرنٹنگ کا کام کر کے گھر کا خرچ چلاتے ہیں میری امی ہاوس وائف ہیں۔ انہوں نے میری تعلیم کے لئے کافی خرچ کیا ہے۔میرے حوصلے بڑھائیں ہیں وہ مجھے ڈاکٹر بنا چاہتے تھے۔ آج میں نے ان کا خواب پورا کیا ہے۔ اب میں ایک اچھا ڈاکٹر بنوگا اور لوگوں کی خدمت کروں گا -

یہ بھی پڑھیں:Azmeen Haj In Gujarat گجرات میں رتھ یاترا کے دوران عازمین حج کو ایئرپورٹ جانے کےلئے میپ جاری

وہیں شاہین فاونڈیشن کے فاونڈر ٹرسٹی حمید میمن نے کہا کہ شاہین فاونڈیشن ہمیشہ سے طلبا کی پڑھائی میں مدد کرنے کی کوشش میں مصروف رہتا ہے اسی وجہ سے ہم نے شاہین فاونڈیشن میں ایک لائبریری بھی بنائی ہے جس میں لوگ اپنی پرانی کتابیں دے جاتے ہیں اور طلبا اسے پڑھ کر اعلی مقام تک پہنچتے ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ اسی طرح اویز علی نے بھی ہماری لائبریری کا بھرپور استعمال کیا اور زیادہ سے زیادہ وقت پڑھائی کو دیا ہمت نہیں ہاری اور تیسری مرتبہ میں نیٹ کے امتحان میں اتنے مارکس لاے کہ اس کا ایڈمیشن سرکاری کالج میں ہو جاے گا۔ آب ہم چاہتے ہیں کہ اس لڑکے کی ایم۔بی بی ایس کی پڑھائی کا خرچ کوئی تنظیم اٹھا لے تاکہ اس بچے کا خواب پورا ہو۔ اور سماج کی ترقی ہو۔

Last Updated : Jul 5, 2023, 9:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.