ETV Bharat / state

Zojila Tunnel زوجیلا ٹنل کی تکمیل کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع، حکام

author img

By

Published : Jul 30, 2023, 3:35 PM IST

zojila-tunnel-completion-deadline-extended
زوجیلا ٹنل کی تکمیل کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع، حکام

حکام کا کہنا ہے کہ 13 کلو میٹر طویل زوجیلا ٹنل کا 40 فیصد کام مکمل کیا گیا ہے لیکن مشکل خطے اور موسمی چلینجوں کی وجہ سے اب آگے کام کرنے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔

سرینگر: وادی کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری کے درمیان ہمہ موسمی رابطہ فراہم کرنے والی 13 کلو میٹر زوجیلا ٹنل کی تکمیل کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لائن میں یہ توسیع مشکل خطوں اور موسمی چلینجوں کے باعث کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ڈیڈ لائن اب دسمبر 2030 تک بڑھا دی گئی ہے جو پہلے دسمبر 2026 تک ہی تھی۔

حکام کا ماننا ہے کہ یہ ٹنل جو ایشیا میں اپنی نوعیت کی سب سے لمبی اور سب سے زیادہ اونچی ٹنل مانی جاتی ہے، زوجیلا پاس کی مسافت کو طے کرنے کے چار گھنٹوں کے وقت کو کم کرے گی اور یہ مسافت صرف 15 منٹوں میں طے کی جائے گی۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ 13 کلو میٹر طویل اس ٹنل کا 40 فیصد کام مکمل کیا گیا ہے لیکن مشکل خطے اور موسمی چلینجوں کی وجہ سے اب آگے کام کرنے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 'یہ شدید برفانی تودے گر آنے والا علاقہ ہے جس کے وجہ سے کئی بار کام کو معطل کرنا پڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کی گئی ہے'۔

مزید پڑھیں: Zojila Tunnel زوجیلا ٹنل کو 2026 کے آخیر تک عوام کیلئے کھولنے امکان

سری نگر- لیہہ شاہراہ پر 11 ہزار 5 سو 78 فٹ کی اونچائی پر زوجیلا پاس سے گذر رہی یہ ٹنل انتہائی اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سال 2018 میں اس ٹنل کی سنگ بنیاد رکھی تھی۔وزیر اعظم کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے6 ہزار 80 سو کروڑ روپیے کی کل لاگت سے اس ٹنل کی تعمیر، آپریشن اور دیکھ بھال کو منظوری دی تھی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.