ETV Bharat / state

گاندربل، ریچھ کے تین بچے محکمہ وائلڈ لائف کی گرفت میں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 6:52 PM IST

ا
ا

وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے ریچھ کے تین بچوں کو پکڑ کر انہیں داچھی گام نیشنل پارک، سرینگر منتقل کیا۔

گاندربل میں تین ریچھ محکمہ وائلڈ لائف کی گرفت میں

گاندربل (جموں کشمیر) : وادی کشمیر میں سردیاں شروع ہونے کے ساتھ ہی جنگلی جانوروں کا بستیوں کی طرف آنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں بستیوں میں گھوم رہے ریچھ کے تین بچوں کے سبب کئی علاقوں میں خوف و ہراس کا ماحول تھا۔ محکمہ وائلڈ لائف نے پنجرے نصب کرکے ریچھ کے تینوں بچوں کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لی جس کے سبب لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

قبل ازیں، گاندربل کے گیراج سمیت ملحقہ علاقوں میں ریچھ کے بچوں کو دیکھے جانے کے بعد مقامی باشندوں نے فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف کو مطلع کیا۔ وائلڈ لائف عملہ نے طور پر علاقے میں ٹیم روانہ کی اور کئی مقامات پر پنجرے نصب کیے۔ محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے ریچھ کے تینوں بچوں کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد انہیں ایس او پیز کے مطابق سرینگر کے داچھی گام نیشنل پارک پہنچایا۔ مقامی باشندوں نے وائلڈ لائف محکمہ کی بروقت کارروائی کی ستائش کی۔

مزید پڑھیں: Bear Captured In Tral پنگلش ترال میں وائلڈ لائف محکمہ نے ریچھ کو پکڑا

ادھر، محکمہ وائلڈ لائف، گاندربل یونٹ کے کنٹرول روم انچارج شبیر احمد خان نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پکڑے گئے تینوں بچوں کو بحفاظت داچھی گام نیشنل پارک پہنچایا گیا تاہم انہوں نے کہا کہ ان بچوں کی ماں کو بھی پکڑنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے عوام سے ہوشیار رہنے کی تلقین کی وہیں انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں مزید پنجرے نصب کیے گئے ہیں اور ان بچوں کی ماں کو پکڑے جانے تک وائلڈ لائف محکمہ کی ٹیم علاقے میں گشت کرتی رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.