ETV Bharat / state

گاندربل میں آتشزدگی، ایک مکان خاکستر

author img

By

Published : Apr 26, 2021, 4:12 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے ملک پورہ ڈب علاقے میں پیش آئے آگ کے واقعے میں ایک مکان جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔

گاندربل میں آتشزدگی، ایک مکان خاکستر
گاندربل میں آتشزدگی، ایک مکان خاکستر

تفصیلات کے مطابق ضلع کے ملک پورہ ڈب علاقے میں بجلی شارٹ سرکٹ کے باعث ایک رہائشی مکان سے آگ لگی

گاندربل میں آتشزدگی، ایک مکان خاکستر

غلام حسن گنائی ولد علی محمد کے رہائشی مکان میں دن کے تین بجے بجلی شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگ گئی۔ جس کے بعد مکان میں موجود رسوئی گیس سلینڈر زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا۔

محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی بروقت کارروائی کے دوران آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق غلام حسن گنائی کو گزشتہ سال چندہ جمع کرکے یہ مکان تیار کرکے دیا گیا تھا۔

مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے متاثرہ شہری کے لیے امداد کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.