ETV Bharat / state

House Gutted In Ganderbal: آتشزدگی میں مکان خاکستر، انتظامیہ سے مدد کی اپیل

author img

By

Published : Dec 5, 2021, 6:22 PM IST

کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے علاقہ ہری گانیوان کنگن میں قریشہ بیگم زوجہ مرحوم محمد رفیق کا مکان آتشزدگی Residential House Gutted in Hariganiwan میں مکمل طور خاکستر ہوگیا۔

آتشزدگی میں مکان خاکستر، انتظامیہ سے مدد کی اپیل
آتشزدگی میں مکان خاکستر، انتظامیہ سے مدد کی اپیل

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں گزشتہ روز ایک غریب اور متوسط طبقے کے خاندان پر اس وقت غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا جب ان کا ایک منزلہ مکان آتشزدگی Residential House Gutted In Fire میں خاکستر ہوگیا۔ مذکورہ خاندان کا واحد کمانے والا رفیق احمد کسان چند سال قبل انتقال کر گئے تھے۔ ابھی اس صدمہ سے ابھرے نہیں تھے کہ اس بے کس اور بے بس کنبے پر ایک بار پھر مصیبتوں کا پہاڑ ٹوٹ گیا۔ آپ کو بتا دیں کہ وسطیٰ ضلع گاندربل کے علاقہ ہری گانیوان کنگن میں قریشہ بیگم زوجہ مرحوم محمد رفیق کا مکان آتشزدگی Residential House Gutted in Hariganiwan میں مکمل طور خاکستر ہوگیا۔

آتشزدگی میں مکان خاکستر، انتظامیہ سے مدد کی اپیل

اس مکان میں یہ بے کس اور بے سہارا خاندان زندگی کے ایام گزار رہے تھے کہ وہ بھی ان سے چھن گیا۔
ادھر ضلع انتظامیہ کی جانب سے غریب خاندان کی بازآبادکاری کے لئے موقع پر نائب تحصیلدار آیا تھا جنہوں نے چند کمبل دے کر اس خاندان کو راحت دلائی جبکہ اس وقت کشمیر سردی کی شدید زد میں ہے۔ علاقہ کے مقامی لوگوں نے چندہ جمع کرکے بے گھر ہوئے خاندان کے لئے سر چھپانے کی جگہ بنانے کے لئے ٹین کی چادروں سے شیڈ بنایا تاکہ آتشزدگی سے متاثرین سر چھپا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: Fire in Kangan: کنگن میں آتشزدگی سے رہائشی مکان جل کر خاکستر

مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے اس کنبے کا جتنا اور جس طرح سے ہو سکے ہر ممکن مدد کی جائے تاکہ یہ کنبہ پھر سے اپنی زندگی گزار سکیں، کیونکہ ان کے گھر کا واحد کمانے والا پہلے ہی انتقال کر چکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.