ETV Bharat / state

People of Vaskura Deprived of Basic Amenities: واسکورہ گاندربل کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم

author img

By

Published : Jan 30, 2022, 1:24 PM IST

واسکورہ گاندربل کے لوگ بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کو لے کر حکومت خاص کر ضلع انتظامیہ District Administration گاندربل سے نالاں ہیں۔

واسکورہ گاندربل کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم
واسکورہ گاندربل کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم

جموں و کشمیر: گاندربل کا ایک علاقہ جسے واسکورہ کے نام سے جانا جاتا ہے، یہاں کے لوگ اس وجہ سے سرکار سے ناراض ہیں کہ ان کے علاقے میں گزشتہ پانچ سالوں سے بجلی کے کھمبے نہ ہونے کی وجہ سے تاروں کو درختوں سے لٹکا کے رکھا The Wires are Hang from the Trees گیا ہے، جب کہ تاریں بھی اتنی کمزور ہیں کہ وہ دن میں کئی مرتبہ بجلی سپلائی کے دوران گر جاتی ہیں۔

واسکورہ گاندربل کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم

مقامی باشندوں نے کہا کہ اگرچہ متعلقہ محکمہ اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ اس علاقے میں کسی بھی شخص کے پاس بجلی فیس بقایا نہیں ہے، لیکن پھر بھی اتنا ہونے کے باوجود یہاں بجلی کے کھمبے نہیں لگے ہیں جس کی وجہ سے آئے دن حادثہ کا خدشہ رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ گزشتہ کئی برسوں سے متعلقہ محکمے کے افسران کی نوٹس میں لایا گیا، لیکن وہ لوگ اس پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ جس کے سبب وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب بی ڈی سی چیئرمین غلام محمد ملا نے بھی ایل جی انتظامیہ سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نےبتایا کہ عوامی معاملات کو لے کر گاندربل ضلع انتظامیہ ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب انتظامیہ کو ہم لوگوں یا سرپنچوں کی ضرورت پرچم لہرانے کے وقت ہوتی ہے، یا کسی سرکاری تقریبات میں شرکت کے لئے ہماری ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا اگرچہ سرکار نے ہمیں اختیارات دینے کی بات کی تھی، لیکن زمینی سطح پر سرکار کے دعوے بالکل کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔

اس معاملے میں بی ڈی سی نے کہا کہ اگرچہ مرکزی حکومت نے دفعہ 370 ہٹانے کے بعد یہ دعویٰ کیا تھا کہ اب کشمیر میں ترقی کا دور شروع ہو کر بد عنوانی کا خاتمہ ہوگا، لیکن زمینی سطح پر ایسا کچھ بھی نہیں دکھائی دے رہا ہے بلکہ رشوت خوری کا بازار گرم ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.