ETV Bharat / state

Blood Donation Camp at Sonamarg: سونہ مرگ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2023, 2:55 PM IST

سونہ مرگ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ
سونہ مرگ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ

گاندربل ضلع کے معروف سیاحتی مقام سونہ مرگ میں منعقدہ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں سو کے قریب رضاکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔

سونہ مرگ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ

گاندربل (جموں کشمیر) : وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) ’’آواز اور احساس فاؤنڈیشن‘‘ اور گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے باہمی اشتراک سے سیاحتی مقام سونہ مرگ میں عطیہ خون کیمپ کا اہتمام کیا۔ کیمپ میں نوجوانوں کی خاصی تعداد نے شرکت کرکے خون کا عطیہ پیش کیا۔ این جی او نے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید کیمپس کے انعقاد کا عندیہ دیا۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک مقامی شہری نے دعویٰ کیا کہ وہ لگاتار بلڈ ڈونیٹ کرتے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’آج میرا 30واں بلڈ ڈونیشن ہے۔ انہوں نے عوام سے اس طرح کے کیمپس میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے اور بلڈ ڈونیشن کے ذریعے لوگوں کی جان بچانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے مزید کہا: ’’سرطان کا مہلک مرض وادی کشمیر میں اپنی جڑیں مضبوط کر رہا ہے، اور کینسر سمیت دیگر عارجوں میں مبتلا مریضوں کو خون کے بجائے صرف پلیٹ لیٹس یا بلڈ سیلز کی ضرورت پڑتی ہے، اور اگر بلڈ بینک کے پاس وافر مقدار میں خون موجود ہو تو اس طرح کے مریضوں کی جان بچائی جا سکتی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Blood Donation Camp پلوامہ میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

این جی او کے چیئرمین کے مطابق لوگوں نے ان کی کال کا مثبت جواب دیا اور ’’کیمپ میں 100 بلڈ پائنٹس عطیہ کیے گئے۔ مقامی لوگوں نے فورم کے اس اقدام کی تعریف کی۔ اور عوامی جذبے کے پیش نظر آئندہ بھی اس طرح کے کیمپس جاری رکھے جائیں گے۔‘‘ این جی او سے وابستہ عملہ، رضاکاروں نے میڈیکل کالج عملہ کی بھی ستائش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.