ETV Bharat / state

Curse of the Pir Book Release منوج سنہا نے اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ کی کتاب کی رسم رونمائی انجام دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 3:53 PM IST

ایل جی منوج سنہا نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا: 'میں نے مکیش سنگھ اے ڈی جی پی جموں اور انوپما پانڈے کی تحریر کردہ ایک بہترین نئی کتاب 'کرس آف دی پیر' کو اجرا کیا'۔

lg-sinha-releases-mukesh-singh-and-anupama-pandey-curse-of-the-pir
منوج سنہا نے اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ کی کتاب کی رسم رونمائی انجام دی

جموں: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پولیس افسر مکیش سنگھ اور انوپما پانڈے کی تحریر کردہ کتاب 'کرس آف دی پیر' کی رسم رونمائی انجام دی۔بتادیں کہ مکیش سنگھ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی ) جموں کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

  • Released an excellent new book “Curse of the Pir”, by Sh @MukeshSinghIPS, ADGP Jammu & Ms Anupama Pandey. Inspired by true events, the book is a riveting tale of dedication of our Police officers & a tribute to their selfless service to nation. Wishing author & book all success. pic.twitter.com/OaK2lccjpZ

    — Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) September 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کے روز 'ایکس؛ پر ایک پوسٹ میں کہا: 'میں نے مکیش سنگھ اے ڈی جی پی جموں اور انوپما پانڈے کی تحریر کردہ ایک بہترین نئی کتاب 'کرس آف دی پیر' کو اجرا کیا'۔
انہوں نے اپنے پوسٹ میں مزید لکھا کہ 'سچے واقعات سے اثر پذیر یہ کتاب ہمارے پولیس افسران کی لگن کی ایک قوت بخش کہانی ہے اور قوم کے لئے ان کی بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے'۔انہوں نے کتاب اور مصنف کی کامیابی کے لئے دعا کی۔وہیں اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے بھی ایل جی منوج سنہا کے پوسٹ کو ریپوسٹ کیا۔

مزید پڑھیں: Opposition Unity India Bloc انڈیا الائنس کی کوئی پرواہ نہیں، وہاں گھٹن ہوتی ہے: اسد الدین اویسی

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.