ETV Bharat / state

Kargil Victory Flame: کرگل فتح مشعل آج گاندربل وسن پہنچی

author img

By

Published : Jul 16, 2022, 10:01 PM IST

Kargil Vijay Diwas Victory Flame reached at Wussan GANDERBAL
کارگل فتح مشعل آج گاندبل وسن پہنچی

کرگل فتح مشعل، جسے 17 جون 22 کو ادھمپور سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا تھا، آج یہ مشعل وسن گاندربل پہنچی۔اس کے بعد 'کارگل فتح مشعل' کو زوجیلا پاس لے جایا گیا تاکہ فتح کی تقریبات کے انعقاد کے لیے فوج کی 14 کور کے حوالے کی جائے۔

گاندربل: کرگل وجے دیوس ہر سال 26 جولائی کو منایا جاتا ہے اس روز اس بھارتی فوج کے اہلکاروں کو یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے سنہ 1999 میں گرگل جنگ میں فتح حاصل کی۔کرگل فتح مشعل بہادری اور قربانی دینے والے ہیروز کو خراج عقیدت کی علامت ہے جنہوں نے وطن کے لیے قربانی دیکر جیت حاصل کی ہے۔Kargil Vijay Diwas

کرگل فتح مشعل آج گاندربل وسن پہنچی

کرگل وجے دیوس فتح کا یہ مشعل آج وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے وسن فوجی کیمپ پہنچی۔ فتح کے اس مشعل کو کمانڈنگ آفیسر وسن بٹالین نے سنبھال لیا۔اس دوران ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں این سی سی کیڈٹس، طلبہ، اساتذہ، نوجوانوں، سول معززین، سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ Kargil Victory Flame in Ganderbal

مزید پڑھیں:

فوج نے بعد میں کنگن میں پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب کے دوران کرگل جنگ کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد فتح کے مشعل کو زوجیلا پاس لے جایا گیا تاکہ فتح کی تقریبات کے لیے مشعل کو فوج کی 14 کور کے حوالے کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.