ETV Bharat / state

Bear Captured in Ganderbal محکمہ وائلڈ لائف کی گرفت میں آیا ریچھ

author img

By

Published : Nov 18, 2022, 3:39 PM IST

ریچھ محکمہ وائلڈ لائف کی گرفت میں
ریچھ محکمہ وائلڈ لائف کی گرفت میں

ضلع گاندربل کے گھٹلی باغ علاقے میں محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے ریچھ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ Bear Captured in Central Kashmir’s Ganderbal District

گاندربل: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں محکمہ وائلڈ لائف کے عملہ نے کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد ایک ریچھ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ضلع کے مفتی محلہ، گھٹلی باغ علاقے میں ایک ریچھ کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد محکمہ نے فوری طور عملہ روانہ کیا۔JK Wild Life Captures Bear in Ganderbal District of Central Kashmir

ریچھ محکمہ وائلڈ لائف کی گرفت میں

وائلڈ لائف حکام کے مطابق ایکسپرٹ عملہ نے علاقے میں پنجرے نصب کیے اور ریچھ کو پکڑنے کے لیے فوری طور کام شروع کیا۔ وائلڈ لائف عملہ کی گھنٹوں مشقت اور مقامی رضاکاروں کی مدد سے انہوں نے ریچھ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ Bear in Ganderbal

مزید پڑھیں: Bear Attack in Pulwama ترال میں ریچھ کے حملے میں چار افراد کو زخمی

انچارج وائلڈ لائف کنٹرول روم، گاندربل، شبیر احمد نے بتایا کہ ریچھ کو بے ہوش کرنے کے بعد پکڑ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لوازمات کی تکمیل کے بعد ریچھ کو دھاچی گام نیشنل پارک پہنچایا جائے گا۔ ادھر، مقامی باشندوں نے محکمہ وائلڈ لائف کی سراہنا کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.