ETV Bharat / state

Water Supply Scheme in Ganderbal گاندربل میں واٹر سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد

author img

By

Published : Dec 25, 2022, 7:39 PM IST

Water Supply Scheme in Ganderbal
گاندربل میں واٹر سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد

گاندربل ضلع میں ایک بڑی آبادی پینے کے صاف پانی کے لیے ترستی تھی اور انہیں روز مرہ کے استعمال کے لیے دور دراز ندی نالوں سے پانی لانا پڑتا تھا اسی لیے ڈی ڈی سی چیئر پرسن کے ہاتھوں واٹر سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ Ganderbal Water Supply Scheme

گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور ڈپٹی کمشنر شیام بیر نے وتشن منیگام میں واٹر سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا جو 558.32 لاکھ روپے کی لاگت سے منظور کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر سجاد درانی، ایگزیکٹیو انجینئر جل شکتی سمیع اللہ بیگ، سرپنچ منیگام-اے بھی موجود تھے۔

گاندربل میں واٹر سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد

اس واٹر سپلائی اسکیم کے ذریعے ایسے ہزاروں کنبوں تک پانی پہنچایا جائے گا جو آج تک ندی نالوں سے پانی لانے پر مجبور تھے جس کی وجہ سے وتشن اور آس پاس کے علاقوں میں بیماری پھیلنے کا خطرہ رہتا تھا تاہم اب نئی واٹر سپلائی اسکیم سے علاقوں کو فائدہ ہوگا۔ اس واٹر سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھنے کے دوران لوگوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس پر جلد کام شروع کرکے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور انہیں گندہ پانی پینے سے راحت ملے گی۔ DDC Chairperson Laid Foundation Stone of Water Supply Scheme

اس دوران علاقے کے ڈی ڈی سی سجاد درانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'اس واٹر سپلائی اسکیم کی یہ ڈیمانڈ مقامی لوگوں کی طرف سے کئی سال قبل کی جا چکی تھی اور میں اس واٹر سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے متعلقہ ایکزیکٹیو انجنئیر، چیف انجینئر محکمہ جل شکتی کشمیر اور ڈپٹی کمشنر گاندربل کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے اس دیرینہ مطالبے کو پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ یہ واٹر سپلائی اسکیم کم مدت میں مکمل ہو کر عوام کے نام وقف کر دی جائے گی۔

اس دوران متعلقہ محکمہ کے ایگزیکٹیو انجنئیر سمیع اللہ بیگ نے کہا کہ اس واٹر سپلائی اسکیم کے مکمل ہونے کے بعد مینگام اور اس کے ملحقہ علاقوں کے آٹھ ہزار لوگوں کو اس اسکیم کے تحت پانی فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس واٹر سپلائی اسکیم پر ساڑھے پانچ کروڑ روپیہ کا خرچہ آئے گا اور دو کمپوننٹ میں کام شروع کیا گیا ہے جبکہ مزید کمپوننٹ پر کام جلد ہی شروع کیا جائے گا۔ مجھے امید ہے کہ سات ماہ کے اندر اس کا کام مکمل ہونے کے بعد اسے عوام کے نام وقف کردیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.