ETV Bharat / state

My Town My Pride 2.0 کمشنر سکریٹری شیتل نندا نے گاندر بل کا دورہ کیا

author img

By

Published : Dec 6, 2022, 12:24 PM IST

گاندر بل کا دورہ
گاندر بل کا دورہ

کمشنر سکریٹری نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد مقامی لوگوں کو سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے دستیاب خدمات کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ بے روزگار نوجوانوں کو خود کفیل بنانے کے لئے تیار کرانے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔ Comm Secy SWD interacts with locals at Ganderbal

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں منعقد مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ کے تحت پروگرام میں کمشنر سکریٹری سماجی بہبود شیتل نندا نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے سماجی کارکنان، تاجروں اور بازار ایسوسی ایشن کے ارکان سمیت دیگر لوگوں سے بات چیت کی اور لوگوں کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ Comm Secy SWD interacts with locals at Ganderbal

گاندر بل کا دورہ

مقامی باشندوں نے ضلع ہسپتال میں عملے کی کمی، سی ٹی اسکین کی عدم دستیابی، 93 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا جلد آغاز، پاندچھ۔بیہامہ سڑک کی کشادگی کے علاوہ دیگر کئی اہم مسائل سے انہیں آگاہ کرایا۔

اس موقع پر کمشنر سکریٹری نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد مقامی لوگوں کو سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے دستیاب خدمات کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کی توجہ بے روزگار نوجوانوں کو خود کفیل بنانے کے لئے تیار کرانا ہے، جو بے روزگار نوجوان مختلف اسکیموں کے تحت اپنا روزگار شروع کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ایسی اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔

ڈپٹی کمشنر شیامبیر سنگھ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ جن ابھیان کے دوران کئی تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صفائی ستھرائی، گھر کے دروازے پر آن لائن خدمات اور خود روزگار اسکیموں کے بارے میں بیداری پر توجہ مرکوز کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ 50 فیصد ڈیجیٹل لینڈ پاس بک بھی تقسیم کۓ گئے ہیں ۔

قبل ازیں کمشنر سکریٹری نے ڈپٹی کمشنر گاندربل اور دیگر افسران کے ہمراہ منی سیکرٹریٹ گاندربل کے احاطے میں مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا۔ اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کی ہائر ایجوکیشن اسکیم کے تحت 2.5 لاکھ روپے کی مالی امداد بھی مستحق افراد کے حوالے کی۔

مزید پڑھیں:My town My Pride Phase 2 میرا قصبہ میری شان کے تحت رامبن میں پروگرام کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.