ETV Bharat / state

گاندربل: منشیات کے خلاف مہم، بھنگ کی کاشت تباہ کی گئی

author img

By

Published : Sep 13, 2021, 5:46 PM IST

سول سوسائٹی کے ذمہ داران نے کہا کہ اس علاقے میں نوجوان کافی حد تک نشے کی لت میں مبتلا ہوچکے ہیں اور ہم نے مناسب سمجھا کہ ہم خود ہی اس بھنگ کو تباہ کرکے نوجوان نسل کو اس سے دور رکھیں تاکہ کسی کی زندگی بچ سکے۔

گاندربل: منشیات کے خلاف مہم، بھنگ کی کاشت تباہ کی گئی
گاندربل: منشیات کے خلاف مہم، بھنگ کی کاشت تباہ کی گئی

منشیات کی لت سے معاشرے کو بچانے اور سماج میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ضلع گاندربل کے صفا پورہ میں کام کررہی سول سوسائٹی کے ذریعہ علاقے میں بھنگ کے پودوں کو تباہ کیا جارہا ہے تاکہ نوجوان نسل کو اس سے دور رکھا جاسکے۔

گاندربل: منشیات کے خلاف مہم، بھنگ کی کاشت تباہ کی گئی

اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع گاندربل کے صفاپورہ میں کام کررہی سول سوسائٹی نے آج مقامی نوجوانوں سے مل کر علاقے میں موجود اراضی اور گلی کوچوں میں پھیلی ہوئی بھنگ کی کاشت کو تباہ کردیا ہے۔

اس سلسلے میں سول سوسائٹی کے ذمہ داران نے کہا کہ اس علاقے میں نوجوان کافی حد تک نشے کی لت میں مبتلا ہوچکے ہیں اور ہم نے مناسب سمجھا کہ ہم خود ہی اس بھنگ کو تباہ کرکے نوجوان نسل کو اس سے دور رکھیں تاکہ کسی کی زندگی بچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر مبنی ڈوزیئر جاری کیا

واضح رہے کہ ان نوجوانوں نے ایک دوسرے کا ساتھ دے کر اس علاقے میں بھنگ کے پودوں کو ایک جگہ جمع کرکے اسے آگ کے حوالے کردیا جس کی مقامی لوگوں نے زبردست سراہنا کی۔ کشمیر وادی میں نوجوان بری طرح سے نشے کی لت میں مبتلا ہورہے ہیں، جس کی وجہ سے درجنوں نوجوان نشے کی وجہ سے موت کے آغوش میں جاچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.