ETV Bharat / state

Ganderbal Blood Donation Camp: گاندربل میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 5:17 PM IST

a
a

وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں منعقد کیے گئے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پولیس اہلکاروں اور مقامی رضاکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔

گاندربل میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

گاندربل (جموں و کشمیر) : ’’الایمان یوتھ فاؤنڈیشن‘‘ اور ’’ہیلپ پوور والنٹیئر ٹرسٹ‘‘ نامی این جی اوز اور ایس ایم ایچ ایس اسپتال، سرینگر کے اشتراک سے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں بیہامہ پارک میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں مقامی رضاکاروں سمیت پولیس اہلکاروں نے بھی خون کا عطیہ پیش کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الایمان فاؤنڈیشن کے چیئرمین نے خون کے عطیہ کے فوائد کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کیمپ میں آئے لوگوں کو عوام میں آگاہی پھیلانے کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: ’’خون کا عطیہ نہ صرف ضرورتمندوں کی زندگیاں بچاتا ہے بلکہ عطیہ کرنے والے کو بھی فوائد سے نوازتا ہے۔‘‘ منتظمین کے مطابق بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد ’’معاشرے میں خون کے عطیہ کے حوالے سے پائی جانے والی غلط فہمیوں اور خوف کے بارے میں عام لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔‘‘ کیمپ کے دوران رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد نے خون کا عطیہ پیش کیا جسے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر کے بلڈ بینک روانہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: JK Police Organised Blood Donation Camp: بلڈ ڈونیشن کے ذریعے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش

ایک مقامی نوجوان، جنہوں نے پہلی مرتبہ خون کا عطیہ پیش کیا، نے کہا کہ ایک حادثہ کے دوران زخمی ہوئے ان کے ایک دوست کی اس وجہ سے جان چلی گئی کہ انہیں وقت پر خون میسر نہ ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عطیہ کیا ہوا خون کسی ضرورت مند کے کام آ سکتا ہے۔ انہوں نے دیگر نوجوانوں سے بھی بلڈ ڈونیٹ کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.