ETV Bharat / state

BJP District President At Muran Area بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے مورن علاقے کا دورہ کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 12:56 PM IST

بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے مورن علاقے کا دورہ کیا
بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے مورن علاقے کا دورہ کیا

بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے ضلع پلوامہ کے مورن علاقے کا دورہ کیا اور مقامی باشندوں سے مختلف مسائل کو لے کر بات چیت کی۔ مقامی باشندوں نے علاقے کے سنگین مسائل سے بی جے پی کے رہنما کو آگاہ کیا۔

بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے مورن علاقے کا دورہ کیا

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں جہاں انتظامیہ کی جانب سے میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت پروگرام کا انعقاد کیا گیا وہی اب اس مہم کو سرکاری سطح پر شروع کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بی جے پی کی جانب سے ہر ایک گاؤں سے مٹی جمع کی جارہی ہے جس کو دہلی لیا جایا گا اور وہاں پر اس ریاست یا یوٹی کا کوئی انمول درخت لگایا جائے گا۔

اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے بی جے پی ضلع صدر پلوامہ محمد لطیف بٹ نے آج مورن علاقے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اس مہم کے تحت مٹی جمع کرلی وہی وہاں پر عوامی وفود سے بھی ملاقات کی۔ علاقے کے لوگوں نے درپیش مسائل سے ضلع صدر کو آگاہ کیا جن کو حل کرنے کی اپیل کی گئی جبکہ ضلع صدر نے یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اس موقعے پر بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے بات کرتے ہوئے کہا میری مٹی میرا دیش مہم کے آج ہم نے مورن علاقے کا انتخاب کیا تھا جہاں سے ہم نے مٹی جمع کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہم کا مقصد ہے جنہوں نے اس ملک کی حفاظت میں اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے ان کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Book Release Ceremony ترال میں مرحوم شاعر حبہ لالہ کی دوسری تصنیف منظر عام پر

انہوں نے مزید کہا کہ مورن علاقے کے لوگوں کو کافی مشکلاتوں کا سامنا ہے جن کو حل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ سے اپیل کی کہ وہ اس کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں تاکہ علاقے کے لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.