ETV Bharat / state

Blood Donation Camp in Ganderbal گاندربل میں فوج کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Nov 17, 2022, 6:00 PM IST

گاندربل میں فوج کی 34 آسام رائفلز کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خون کا عطیہ دینے والی خاتون فوجی اہلکار جوتسنہ نے کہاکہ ان کے خون سے کسی ضرورت مند کی جان بچ سکتی ہے۔ اسی لئے انہوں نے خون کا عطیہ دیا ہے۔Blood Donation Camp in Ganderbal

گاندربل میں فوج کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

گاندربل: وادی کمشیر کے ضلع گاندربل میں فوج کی 34 آسام رائفلز کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں فوجی اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق فوج کی 34 آسام رائفلز نے آج وسن کیمپ میں خون کے عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا۔ مذکورہ کیمپ کو محکمہ صحت کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ Blood Donation Camp in Ganderbal

کیمپ میں قریباً 69 فوجی جوانوں بشمول خاتون فوجی اہلکاروں نے خون کا عطیہ کیا۔ اس موقع پر خون کا عطیہ دینے والی خاتون فوجی اہلکار جوتسنہ نے کہاکہ انہوں نے محض اس غرض سے خون کا عطیہ دیا تاکہ ان کے خون سے کسی ضرورت مند کی جان بچ سکے۔ انہوں نےکہا کہ مجھے ایسا کرکے خوشی محسوس ہورہی ہے۔ انہوں نے دوسری خواتین فیجی اہلکار کو بھی خون کا عطیہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Blood Donation Camp in Bidar بیدر میں گرو نانک جینتی کے موقع پر خون عطیہ کیمپ

اس موقع پر ایس ایم ایچ ایس بلڈ بینک کی انچارج مسرت ناز نے نہ صرف فوجی جوانوں کا بلکہ فوج کی اس بٹالین میں تعینات خاتوں فوجیوں کے اس اقدام کو سراہا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ خاتوں فوجی اہلکاروں نے آج کے اس پروگرام میں بھرپور شرکت کرکے انسانیت کا ثبوت دیا ہے۔ اکثر و بیشتر خواتین خون کا عطیہ دینے سے ڈر محسوس کرتی ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.