ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاتریوں میں نمایاں کمی، 11 سو یاتریوں کا قافلہ جموں سے روانہ

author img

By

Published : Aug 4, 2023, 4:11 PM IST

1181-pilgrims-leave-jammu-for-amarnath
امرناتھ یاتریوں میں نمایاں کمی، 11 سو یاتریوں کا قافلہ جموں سے روانہ

یکم جولائی سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کے دوران اب تک زائد 4 لاکھ 30 ہزار یاتریوں نے گھپا کا درشن کیا ہے، اور یہ تعداد سال گزشتہ کے یاتریوں کی کُل تعداد سے بھی تجاوز کر گئی۔

امرناتھ یاتریوں میں نمایاں کمی، 11 سو یاتریوں کا قافلہ جموں سے روانہ

بالتل( گاندربل): امرناتھ یاترا کے لئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کا ایک اور قافلہ جمعہ کے روز کشمیر کے لیے روانہ ہوا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعہ کی صبح 1181 یاتریوں پر مشتمل 33 واں قافلہ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاتریوں 46 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سکیورٹی بندوبست کے بیچ ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 24 گاڑیوں میں 706 یاتری روانہ ہوئے جن میں 570 مرد، 95 خواتین، 35 سادھو اور 6 سادھویں شامل تھیں۔ جبکہ بالتل بیس کیمپ کے لئے 22 گاڑیوں میں 475 یاتری روانہ ہوئے جن میں 327 مرد، 138 خواتین اور 10 بچے شامل تھے۔

وہیں یاتری جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات سے کافی خوش ہے۔ یاتریوں کے مطابق اس بار بہت انتظامات رکھے گئے ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں تھے۔ یاتریوں کے مطابق راستے میں کوئی بھی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا، جگہ جگہ پر لنگر لگائے گئے ہے اور سکیورٹی کے بھی اس بار سخت انتظامات کیے گئے ہے۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 بارہ سو یاتریوں کا جھتا جموں سے روانہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز 1198 یاتریوں پر مشتمل 32 واں جھتا جموں سے روانہ ہوا تھا۔یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک اب تک زائد 4 لاکھ 30 ہزار یاتریوں نے گھپا کا درشن کیا ہے ۔62 دنوں پر محیط یہ یاتر 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.