ETV Bharat / state

ایس او پیز کی خلاف ورزی، ڈوڈہ میں اب تک 3,124افراد پر جرمانہ عائد

author img

By

Published : Aug 20, 2021, 7:56 PM IST

ایس او پیز کی خلاف ورزی، ڈوڈہ میں اب تک 3,124افراد پر جرمانہ عائد
ایس او پیز کی خلاف ورزی، ڈوڈہ میں اب تک 3,124افراد پر جرمانہ عائد

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں جموں و کشمیر پولیس نے اب تک ایس او پیز کی خلاف ورزی خصوصاً ماسک نہ پہننے والے 3124 لوگوں سے 3,39,170 روپے جرمانہ وصول کیا ہے۔

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بھی دیگر اضلاع کی طرح لاک ڈاؤن میں نرمی دئے جانے کے بعد تجارتی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔ وہیں انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیے جانے کی تلقین کی جا رہی ہے۔

ڈوڈہ پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اب تک ماسک نہ پہننے والے 3124 افراد پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ ان میں راہگیروں کے علاوہ دکاندار سمیت ڈرائیور بھی شامل ہیں۔

ڈوڈہ پولیس نے لوگوں سے کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے وضع کیے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ’’کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے، لوگوں کو چاہیے کہ وضع کیے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں۔‘‘

مزید پڑھیں؛ بھدرواہ میں خواتین کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد

انہوں نے عوام سے ماسک پہننے اور بھیڑ بھاڑ سے پرہیز کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کورونا وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنا کلیدی رول ادا کرنے کی اپیل کی۔

ایس ایس پی ڈوڈہ نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈائون کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تین ہزار سے زائد افراد سے 3,39,170 روپے جرمانہ وصول کیا جا چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.