ETV Bharat / state

Nasha Mukt Bharat Abhiyan ڈوڈہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں ’نشہ مُکت بھارت ابھیان‘کے تقریب منعقد

author img

By

Published : May 16, 2023, 8:18 AM IST

نشہ مُکت بھارت ابھیان
نشہ مُکت بھارت ابھیان

ضلع ڈوڈہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں ایک تقریب بعنوان’دی میوزیکل نائٹ’ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو منشیات کی لت سے دور رکھنا ہے۔

نشہ مُکت بھارت ابھیان

ڈوڈہ: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم گزشتہ شام ایک تقریب ’دی میوزیکل نائٹ’ کا انعقاد کیا گیا، جہاں بینڈ آف ڈوڈہ اور دیگر فنکاروں نے دلکش مظاہرہ کیا۔ یہ پروگرام ضلع انتظامیہ کی جانب سے ’نشہ مکت بھارت ابھیان اور آزادی کا امرت مہوتسو’ کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔اس پروگرام کی میزبانی محکمہ سماجی بہبود نے محکمہ ثقافت اور ڈی آئی پی آر ڈوڈا کے اشتراک سے کی گئی تھی۔

نوجوانوں نے دی بینڈ آف ڈوڈا اور دیگر مقامی فنکاروں کی کارکردگی سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ بالی ووڈ، بھدرواہی، ڈوگری، سرازی اور پنجابی گانوں اور ڈانس پرفارمنس نے سامعین کو مسحور کردیا۔ ڈی سی ڈوڈہ وشیش مہاجن، ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم، اے ڈی سی ڈوڈہ ڈاکٹر آر کے بھارتی، اے سی آر، اے سی ڈی اور دیگر ضلعی افسران نے بھی شرکت کی اور اس پروگرام کی ستائش کی ۔

اس تقریب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جوانی انسانی زندگی کا اہم ترین حصہ ہے کیونکہ اسی سے لوگ سیکھتے اور اسی عمر میں کچھ حاصل کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Nasha Mukt Bharat Abhiyan ڈوڈا میں نشہ مکت بھارت ابھیان پر مباحثہ کا انعقاد


ڈپٹی کمشنر نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ منشیات سے دور رہیں اور ضلع کو منشیات سے پاک، خوشحال، پرامن اور ترقی یافتہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کی تقریبات ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی آئندہ جاری رہیں گی۔ عوام بالخصوص نوجوانوں، مرد و خواتین اور بچوں کی شرکت سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انتظامیہ نوجوان نسل کو منشیات سے دور رہنے نوجوانوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.