ETV Bharat / state

Accident In Doda ڈوڈہ سڑک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 5, 2023, 4:07 PM IST

سنیچر کی شام جگوٹ ڈوڈہ کے نزدیک ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔ اس حادثہ میں گاڑی میں سوار چار افراد شدید زخمی ہوئے ہے۔زخمیوں میں سے دو افراد نے دم توڑ دیا۔

2-dead-2-injured-in-doda-accident
ڈوڈہ سڑک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی

ڈوڈہ سڑک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی

ڈوڈہ:جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے جگوٹ علاقے میں ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے۔اطلاعات کے مطابق سنیچر کی شام کو جگوٹ ڈوڈہ کے نزدیک ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس وجہ سے اس میں سوار چار افراد زخمی ہوئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے دو کو مردہ قرار دیا۔متوفین کی شناخت رنجیت پریہار ولد شادی لال ساکن گوالٹ اور ساہل رالوال ولد دھرم سنگھ کے بطور کی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

مزید پڑھیں:

کشمیر میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں اگست 2023 تک کُل 4,165 حادثات رونما ہوئے ہیں۔ ان سڑک حادثات میں 580 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، وہیں 5 ہزار 565 افراد ان حادثات میں زخمی ہوئے۔بتادیں کہ گزشتہ برس جموں و کشمیر میں 6,092 سڑک حادثات رونما ہوئے تھے، جن میں 805 افراد ہلاک جبکہ 8,ہزار372 لوگ زخمی ہوئے تھے۔جموں کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2022 کے مابین 76,942 سڑک حادثات پیش آئے ہیں، ان حادثات میں 12,429 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1,04,983 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ان 12 سالوں میں جموں کشمیر میں روزانہ 34 افراد ہلاک اور 291 زخمی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.