ETV Bharat / state

WFI Controversy جنتر منتر پر ایک بار پھر ریسلرز کا احتجاج شروع

author img

By

Published : Apr 23, 2023, 10:06 PM IST

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سربراہ کے خلاف پہلوانوں کا احتجاج ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔ پہلوان ایک بار پھر احتجاج کے لیے جنتر منتر پہنچ گئے ہیں۔

جنتر منتر پر ایک بار پھر ریسلرز کا احتجاج شروع
جنتر منتر پر ایک بار پھر ریسلرز کا احتجاج شروع

نئی دہلی: ملک کے چوٹی کے پہلوان بجرنگ پونیا، ساکشی ملک اور ونیش پھوگٹ دیگر پہلوانوں کے ساتھ ایک بار پھر بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کرنے جنتر منتر پہنچ گئے ہیں۔ ایک احتجاجی پہلوان نے بتایا کہ سات خواتین پہلوانوں بشمول ایک نابالغ نے پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرانے کی کوشش کی لیکن پولیس حکام نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا۔

پہلوان نے کہا کہ ہمیں کئی علاقوں سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ دو ماہ کے انتظار کے بعد ہم نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرانے کی کوشش کی لیکن پولیس اہلکاروں نے ہمیں باہر نکال دیا۔ ہم نہیں جانتے کہ یہاں کیا ہو رہا ہے۔ ہم اپنا دھرنا دوبارہ شروع کریں گے اور جنتا منتر پر دھرنے پر بیٹھے رہیں گے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔

پہلوانوں کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ پہلوانوں نے دھوکہ دہی محسوس کی اور برج بھوشن کو برطرف کیے جانے تک اپنی ہڑتال دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ باکسنگ لیجنڈ ایم سی میری کوم کی سربراہی میں ایک مانیٹرنگ کمیٹی اس سال کے شروع میں ڈبلیو ایف آئی، اس کے صدر اور کوچنگ اسٹاف کے خلاف پہلوانوں کی جانب سے لگائے گئے ذہنی اور جنسی استحصال کے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ کمیٹی فیڈریشن کے روزمرہ کے کام کاج کو بھی دیکھ رہی ہے کیونکہ وزارت کھیل نے برج بھوشن سے مداخلت نہ کرنے کو کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Sexual Harassment Case In WFI وزارت کھیل نے ڈبلیو ایف آئی سے بہتر گھنٹوں میں وضاحت طلب کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.