ETV Bharat / state

When Urdu Teachers are Appointed ایم سی ڈی میں اردو ٹیچرز کی تقرری آخر کب ہوگی؟

author img

By

Published : Mar 13, 2023, 9:25 PM IST

اردو ٹیچرز کی تقرری آخر کب
اردو ٹیچرز کی تقرری آخر کب

ایم سی ڈی کے اسکولوں میں آخری بار اردو اساتذہ کی تقرری کے لیے 200 آسامیوں کا اعلان کیا گیا تھا جس میں محض 117 پوسٹوں پر ہی بھرتی ہو پائی تھی اس کے بعد سے آج تک 13 برس کے ایک لمبے عرصے میں ایک بھی تقرری نہیں کی گئی۔

اردو ٹیچرز کی تقرری آخر کب

دہلی میں ایم سی ڈی کے ذریعے بنیادی تعلیم کے لیے تقریبا 1625 اسکول موجود ہیں،جن میں سے اردو میڈیم اسکولوں کی تعداد محض 3 درجن ہے جبکہ گذشتہ کچھ برسوں میں ایم سی ڈی کے 2 درجن سے زائد اردو میڈیم اسکولوں پر تالا لگ چکا ہے۔ایم سی ڈی کے اسکولوں میں آخری بار اردو اساتذہ کی تقرری کے لیے 200 آسامیوں کا اعلان کیا گیا تھا جس میں محض 117 پوسٹوں پر ہی بھرتی ہو پائی تھی اس کے بعد سے آج تک 13 برس کے ایک لمبے عرصے میں ایک بھی تقرری نہیں کی گئی۔

سال 2009 سے اب تک ہر سال 70 طلباء دہلی یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ڈپلومہ ان ایلیمنٹری ایجوکیشن سے اپنی تعلیم مکمل کرتے ہیں اور صرف دہلی سے ہی گذشتہ 14 برسوں کے دوران 980 طلباء اپنی تعلیم مکمل ہو کر چکے ہیں لیکن ابھی تک ایم سی ڈی کی جانب سے کوئی سرکولر جاری نہیں کیا گیا ہے۔

اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے تعلیمی میدان سے منسلک افراد سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ جن طلباء نے سال 2009 میں اردو میں ڈپلومہ ان ایلیمنٹری ایجوکیشن مکمل کی ہے وہ اب امتحان دینے کے اہل نہیں ہے۔ ایسے میں اگر ایم سی ڈی کی جانب سے تقرری سے متعلق کوئی سرکولر بھی جاری کیا جاتا ہے تو وہ ان طلباء کے لیے مفید نہیں ہوگا جنہوں نے 2009 میں تعلیم حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ گذشتہ 15 برسوں سے دہلی ایم سی ڈی میں بی جے پی کی حکومت تھی تاہم رواں برس عام آدمی پارٹی نے ایم سی ڈی میں اقتدار سمبھالا ہے تو یہ امید کی جا رہی ہے کہ شاید اب تقرری سے متعلق کوئی سرکولر جاری کیا جائے اور گذشتہ 15 برس سے بند آسامیوں کی راہ ہموار ہو سکے۔

مزید پڑھیں:Urdu Punjabi Teachers: پنجابی اردو اساتذہ تقرری معاملہ میں کیجریوال معافی مانگیں، کلیم الحفیظ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.