Shraddha Walker Murder Case: جیل میں ملزم آفتاب کی پہلی رات

author img

By

Published : Nov 15, 2022, 2:24 PM IST

جیل میں ملزم آفتاب کی پہلی رات

ملزم آفتاب امین پونا والا کا ایک ویڈیو جیل سے منظر عام پر آیا ہے۔ ویڈیو میں آفتاب سکون کی نیند لے رہا ہے۔ آفتاب کے چہرے پر کسی بھی قسم کا ڈر یا خوف نہیں ہے۔ Shraddha Walker Murder Case

نئی دہلی: ملزم آفتاب امین پونا والا کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ ویڈیو میں آفتاب جیل میں سکون سے نیند لیتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ آفتاب کے چہرے پر کسی بھی قسم کا ڈر یا خوف نظر نہیں ہے، قتل کے معاملے کو انجام دینے کے بعد بھی وہ جیل میں سکون کی سو رہا ہے۔ Shraddha Walker Murder Case

ملزم آفتاب پر اب 'لو جہاد' کا الزام عائد بھی کیا جارہا ہے۔ متوفی شردھا کے والد وکاس واکر نے کہا کہ مجھے لو جہاد کا شبہ تھا۔ ہم آفتاب کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مجھے دہلی پولیس پر بھروسہ ہے اور یہ تفتیش بھی صحیح سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شردھا اپنے چچا کے زیادہ قریب تھی، وہ مجھ سے زیادہ بات نہیں کرتی تھی۔ Shraddha Walker Murder Case

آفتاب امین فوڈ بلاگر ہے۔ انسٹاگرام پر اس کا ذاتی اکاؤنٹ The Hungry Chhokro کے نام سے ہے، جبکہ اس کا فوڈ بلاگ انسٹاگرام پر The Hungry Chhokro_Escapades کے نام سے ہے۔ آفتاب نے آخری تصویر اپنے ذاتی بلاگ پر 3 مارچ 2019 کو پوسٹ کی تھی۔ Shraddha Walker Murder Case


پولیس ذرائع کے مطابق یہ جوڑا 2022 میں دہلی شفٹ ہونے سے پہلے 2019 میں رشتہ میں آیا تھا۔ تاہم کچھ عرصہ تک دونوں مہاراشٹر میں رہے۔ یہ دونوں گھومنے کے لیے ساتھ میں سفر بھی کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق مارچ اپریل میں دونوں ہل اسٹیشن بھی گھومنے کے لیے گیے تھے۔ دونوں مئی میں کچھ دنوں کے لیے ہماچل پردیش گئے اور ساتھ رہے، جہاں ان کی ملاقات دہلی کے چھتر پور کے رہنے والے ایک شخص سے ہوئی تھی۔ Shraddha Walker Murder Case

ویڈیو

مزید پڑھیں:

ذرائع کے مطابق دہلی شفٹ ہونے کے بعد وہ شروعات میں اسی شخص کے فلیٹ میں رہے جس سے وہ ہماچل میں ملے تھے۔ بعد میں آفتاب نے چھتر پور میں ایک فلیٹ کرائے پر لے لیا، جہاں وہ شردھا کے ساتھ رہنے لگا۔ 18 مئی کو اس نے مبینہ طور پر چھتر پور کے فلیٹ میں لڑکی کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ Shraddha Walker Murder Case

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.