ETV Bharat / state

غلام نبی آزاد کی تقریر میں کیا کچھ رہا خاص؟

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 4:18 PM IST

Updated : Feb 9, 2021, 5:46 PM IST

راجیہ سبھا میں ریٹائرمنٹ تقریر کے دوران کانگریس کے رکن پارلیمان غلام نبی آزاد نے اردو کے چند اشعار پڑھے اور ایک مختصر تقریر میں اپنے چار دہائیوں سے زیادہ طویل سیاسی سفر کو بیان کیا۔

غلام نبی آزادی کی تقریر میں کیا کچھ رہا خاص؟
غلام نبی آزادی کی تقریر میں کیا کچھ رہا خاص؟

غلام نبی آزاد نے راجیہ سبھا میں کہا کہ 'میں اردو کے چند اشعار کے ساتھ رخصت ہونا چاہتا ہوں۔ دس گھنٹے کی تقریر کا خلاصہ محض دو اشعار میں کیا جا سکتا ہے اور میں اس نقطہ نظر کو اپنانا چاہوں گا۔ اپنے پورے سیاسی خیالات کے بارے میں اظہار کرنا ایک مشکل کام ہوگا ۔'

اٹل جی استاد تھے

غلام نبی آزاد نے اپنی تقریر میں سابق وزیراعظم اور بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'حزب اختلاف کے رہنما ہو تو ایوان بالا چلانا کتنا مشکل ہوسکتا ہے لیکن میں کہوں گا کہ سب سے آسان مجھے اٹل واجپئی جی کی پانچ سال کی قیادت کے دوران لگا۔ اٹل جی استاد تھے اور ان سے میں نے سیکھا کہ کیسے کسی مسئلے کا حل دونوں طرف کی باتیں سن کر نکالا جاسکے۔'

خون کی مانگ ہے اس دیش کی حفاظت کے لیے

غلام نبی نے کہا کہ جس بات سے میں نے سیاسی کیریئر شروع کیا ہے۔ میں گاندھی، مولانا آزاد، جواہر لال نہرو کو پڑھتا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ شعر پڑھا:

خون کی مانگ ہے اس دیش کی رَکشَا کے لیے

میرے نزدیک یہ قربانی بہت چھوٹی ہے دے دو

بھارت کو قریب سے دیکھا

انہوں نے کہا کہ اپنے سیاسی دور میں مجھے بھارت کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ مجھے ملک کے تقریباً تمام یوٹیز و ریاستوں کو انچارج کرنے کا موقع ملا۔

جذباتی ہونا لازمی تھا

غلام نبی آزاد نے اپنی الوداعی پر راجیہ سبھا سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ کشمیر میں 30 جولائی 2007 میں ہوئے بس دھماکے، جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے کا تذکرہ کرتے ہوئے غلام نبی کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

دل نا امید تو نہیں ناکام ہی تو ہے

غلام نبی آزاد نے ایک اور شعر پڑھے:

دل نا امید تو نہیں ناکام ہی تو ہے

لمبی ہے غم کی شام، شام ہی تو ہے

سوپور میں پہلی عوامی میٹنگ۔۔

انہوں نے کہا کہ جب میں جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائر ہوا تھا تو پہلی عوامی میٹنگ سوپور میں منعقد کی تھی۔

میں کبھی اِدھر سے نکلا اُدھر ڈوبا اُدھر ڈوبا اِدھر نکلا

وہیں آزاد نے کہا کہ 'میرے جتنے بھی ایوان میں ساتھی ہیں، چاہے وہ حزب اختلاف کے ہوں یا کانگریس کے، سب نے میرے بارے میں جذباتی ہو کر کچھ الفاظ کہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم بھی اس موقع پر جذباتی ہوگئے، میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں سب کے خیالات سن کر سوچ میں پڑ گیا کہ میں کیا کہوں۔ تو یہ کہوں گا:

میں کبھی اِدھر سے نکلا اِدھر ڈوبا

اِدھر ڈوبا اُدھر نکلا اُدھر ڈوبا اِدھر نکلا

اور میری زندگی ایسی ہی رہی۔

بدلے گا نہ میرے بعد بھی موضوع گفتگو

بدلے گا نہ میرے بعد بھی موضوع گفتگو

میں جا چکا ہوں گا پھر بھی تیری محفلوں میں رہوں گا

آزاد نے مہاجر کشمیری پنڈتوں، بیوہ خواتین، گمشدہ افراد کے نام بھی اشعار پڑھا:

کشمیری پنڈتوں، بیوہ خواتین، گمشدہ افراد کے نام بھی اشعار

گزر گیا وہ جو چھوٹا سا ایک فسانہ تھا

پھول تھے، چمن تھا، آشیانہ تھا

نہ پوچھ اجڑے نشیمن کی داستان

تھے چار تنکے مگر نام آشیانہ تو تھا

Last Updated : Feb 9, 2021, 5:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.