ETV Bharat / state

Uttam Nagar Loot: پولیس انکاؤنٹر میں ایک شرپسند زخمی، دو گرفتار

author img

By

Published : Jul 11, 2021, 11:28 AM IST

پولیس انکاؤنٹر میں ایک شرپسند زخمی
پولیس انکاؤنٹر میں ایک شرپسند زخمی

اتم نگر اور صدر بازار میں گھر میں گھس کر اسلحہ کے دم پر کنبہ کے افراد کو یرغمال بنا کر لوٹ کی واردات کو انجام دینے والے دو مطلوب شرپسندوں کو انکاؤنٹر کے دوران گرفتار کیا گیا۔

دارالحکومت دہلی کے اتم نگر میں7 جولائی اور 26 جون کو صدر بازار کے علاقے میں گھر میں گھس کر اسلحہ کے دم پر کنبہ کے افراد کو یرغمال بنا کر ڈکیتی کی واردات کرنے والے دو مطلوب شرپسندوں کو خصوصی عملہ نے انکاؤنٹر میں صبح گرفتار کیا ہے۔


اس انکاؤنٹر کے دوران کانسٹیبل راجکمار کی بلٹ پروف جیکٹ میں ایک گولی لگی۔ پولیس کی گولی 1 شرپسند کے پیر پر لگی۔ اسے ڈی ڈی یو اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ اس کی شناخت انکش کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کو موصولہ اطلاع کے مطابق انکاؤنٹر میں پکڑے گئے شرپسندوں میں 23 سالہ انکش اور 24 سالہ مُکل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تھانہ کوتوالی کے چاندنی چوک میں ایک تاجر سے 12 لاکھ کی لوٹ میں انکش بھی ملوث رہا ہے۔ جبکہ مُکل نے امبیڈکر نگر میں قتل کر چکا ہے۔ اس نے 2018 میں ایک دوست کو گولی ماری تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.