ETV Bharat / state

درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کا 720 واں عرس عقیدت کے ساتھ منایا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 2:07 PM IST

محبوب الہی حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ پر 720 واں عرس گذشتہ تین روز سے جاری ہے اس دوران عرس مبارکہ میں ملک و بیرون ملک سے آئے ذائرین عقیدت کے پھول نچھاور کر اپنی منت مرادوں کے لیے دعائیں مانگ رہے ہیں۔

درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کا 720 واں عرس عقیدت کے ساتھ منایا گیا
درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کا 720 واں عرس عقیدت کے ساتھ منایا گیا

درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کا 720 واں عرس عقیدت کے ساتھ منایا گیا

نئی دہلی:رواں برس حضرت نظام الدین اولیاء کا 720 ویں عرس کا آغاز تزک و احتشام کے ساتھ شروع ہوا اس موقع پر بڑی تعداد میں زائرین بھی عرس میں شرکت کرنے پہنچے ہیں۔

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کی منتظمہ کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور سجادہ نشین سید کاشف علی نظامی سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ عرس کے دوران تمام تر انتظامات کمیٹی کی جانب سے کئے گئے ہیں عرس کے دوران رات بھر قوالی کی محفل سجائی جائیں گی اور صبح شام غربا و مساکین میں لنگر تقسیم کیا جائے گا۔

رواں برس وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے محبوب الہی کے 720 ویں عرس کے لیے مبارکباد پیش کی تھی وہیں کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی جانب سے حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ پر چادر پیش کی گئی ہے۔

سید کاشف علی نظامی نے بتایا کہ رواں برس پاکستانی زایرین نے درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء پر حاضری دی اور محبوب الہی کے مزار پر اپنی عقیدت کی چادر چڑھائی، پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے ملی اطلاعات کے مطابق 130 افراد پر مشتمل پاکستانی زائرین کے وفد نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سفارتی عملی کے ہمراہ نئی دہلی میں حضرت نظام الدین اولیاء کے مزار پر حاضری دی اور گل پوشی کر عقیدت کی چادر چڑھائی۔

حضرت نظام الدین اولیاء کے 720 ویں عرس مبارک کے موقع پر شرکت کے لیے زائرین کا درگاہ کمیٹی کے ارکان نے استقبال کیا، مزار پر چادر چڑھانے کے بعد کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:امن و آشتی اور روحانیت کے علمبردار مولانا وحیدالدین خاں پر خصوصی رپورٹ

چشتیہ سلسلہ کے چودھویں صدی کے صوفی بزرگ حضرت نظام الدین اولیاء کا عرس ہر سال روایتی طور پر پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے اس موقع پر مختلف ممالک سے عقیدت مند شرکت کرنے آتے ہیں پاکستانی زائرین 1974 کے بھارت پاکستان کے پروٹوکول کے تحت سالانہ عرس میں شریک ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.