ETV Bharat / state

Diesel commercial vehicles Ban In Delhi دہلی حکومت ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی کا حکم واپس لے، اے آئی ایم ٹی سی

author img

By

Published : Nov 6, 2022, 8:53 PM IST

انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس نے اتوار کو ڈیزل سے چلنے والی درمیانی اور بھاری گاڑیوں کے دہلی میں داخلے پر پابندی کے حکم کی مخالفت کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ آل انڈیا ٹرانسپورٹ کانگریس کے چیئرمین کے ایس اٹوال نے آج یہاں کہا کہ دہلی حکومت کے تغلقی فرمان کے بعد ملک کے مختلف حصوں سے دارالحکومت دہلی بھیجے گئے تقریباً 150 ٹرک دہلی سرحد پر کھڑے ہیں۔Diesel commercial vehicles Ban In Delhi

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی:آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس (اے آئی ایم ٹی سی) نے اتوار کو ڈیزل سے چلنے والی درمیانی اور بھاری گاڑیوں کے دہلی میں داخلے پر پابندی کے حکم کی مخالفت کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔Diesel commercial vehicles Ban In Delhi

آل انڈیا ٹرانسپورٹ کانگریس کے چیئرمین کے ایس اٹوال نے آج یہاں کہا کہ دہلی حکومت کے تغلقی فرمان کے بعد ملک کے مختلف حصوں سے دارالحکومت دہلی بھیجے گئے تقریباً 150 ٹرک دہلی سرحد پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے پابندی کے باعث ممبئی، چنئی، کولکاتہ وغیرہ جیسے بڑے شہروں سے سامان لے کر دہلی آنے والے تقریباً ایک ہزار ٹرک اگلے ایک ہفتے تک دہلی کی سرحد پر پھنس جائیں گے۔

اٹوال نے کہا کہ لمبی دوری کے سامان ڈھونے والے ٹرک صرف ڈیزل پر ہی چلتے ہیں کیونکہ حکومت نے ان گاڑیوں کو سی این جی یا الیکٹرک موڈ پر چارج کرنے کا کوئی انتظام نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکم سے دارالحکومت دہلی میں بہت سی اشیاء کی قلت ہو جائے گی اور لوگوں کو شادی بیاہ اور تہواروں کے سیزن میں بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور دہلی کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ جائے گا اور لوگ ہمسایہ ریاستوں سے خریداری کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Old Diesel And Petrol Van Seize In Delhi: دہلی میں دس سال پرانی گاڑیاں ہوں گی ضبط

Entry of Trucks Banned in Delhi دہلی میں ضروری خدمات کے علاوہ ٹرکوں کے داخلے پر پابندی، گوپال رائے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.