ETV Bharat / state

Republic Day 2022:یوم جمہوریہ کے پیش نظر دہلی پولیس چھاؤنی میں تبدیل

author img

By

Published : Jan 24, 2022, 6:35 AM IST

دہلی پولیس چھاؤنی میں تبدیل
دہلی پولیس چھاؤنی میں تبدیل

دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ نے اتوار کو یوم جمہوریہ کی تیاریوں کے بارے میں میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ دو ماہ سے دہلی میں انسداد دہشت گردی کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے Delhi Turns into a Fortress Ahead of Republic Day Celebrations

یوم جمہوریہ کے پیش نظر دہلی کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل Delhi Turns Fortress Ahead of Republic Dayکردیا گیا ہے۔حساس مقامات پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔دہلی کی سیکورٹی کے لیے پیرا ملٹری فورس کی 60 کمپنیاں اور دہلی پولیس کے 50 ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پیش نظر تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ تمام اضلاع کے افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ یوم جمہوریہ پریڈ سے متعلق ڈیوٹی پر زیادہ سے زیادہ پولس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔


دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ نے اتوار کو یوم جمہوریہ کی تیاریوں کے بارے میں میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ دو ماہ سے دہلی میں انسداد دہشت گردی کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ دہلی ہمیشہ دہشت گردوں کے نشانے پر رہا ہے۔ ہم اس بار بھی مستعد ہیں۔ شہر میں ناکہ بندی، گاڑیوں کی چیکنگ، ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ راکیش استھانہ نے کہا کہ فضائی حدود کی حفاظت کے لیے کاؤنٹر ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ 27000سے زیادہ فورس تعینات کی جارہی ہے جس میں دہلی پولیس کمانڈوز سے لے کر ڈی سی پی، اے سی پی سطح کے افسران شامل ہیں۔ اس کے ساتھ مرکزی سیکورٹی فورسز کی 65 کمپنیاں بھی تعینات کی جائیں گی۔

شہر سے باہر جانے والے راستوں پر سخت نگرانی کی جارہی ہے۔ دیگر اداروں کی مدد بھی لی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ سوشل میڈیا مانیٹرنگ کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔


یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پیش نظر دہلی پولیس نے 20 جنوری سے دارالحکومت دہلی میں یو اے وی، پیرا گلائیڈرز اور گرم ہوا کے غباروں سمیت ذیلی روایتی فضائی آپریشن پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ حکم 20 جنوری سے نافذ العمل ہے اور 15 فروری تک جاری رہےگا۔

مزید پڑھیں:یوم جمہوریہ تقریب کے بعد ٹریکٹر ریلی، پولیس متفق

یہ حکم بعض جرائم پیشہ یا سماج دشمن عناصر، دہشت گردوں کی جانب سے عام لوگوں، معززین اور اہم اداروں کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے کی اطلاعات کے درمیان جاری کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.