ETV Bharat / state

یوم جمہوریہ تقریب کے بعد ٹریکٹر ریلی، پولیس متفق

author img

By

Published : Jan 24, 2021, 9:39 PM IST

دہلی پولیس نے یوم جمہوریہ تقریب کے اختتام کے بعد کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے لئے اجازت دی ہے۔

Tractor rally after Republic Day celebrations, police agree
یوم جمہوریہ تقریب کے بعد ٹریکٹر ریلی، پولیس متفق

دہلی پولیس کے اسپیشل کمشنر (خفیہ) دیپیندر پاٹھک نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی پولیس نے کسان تنظیموں سے پانچ سے چھ مرتبہ کی طویل بات چیت کے بعد کسانوں کی خواہشات کا حترام کرتے ہوئے یوم جمہوریہ تقریب کے بعد ٹریکٹر ریلی کی اجازت دے دی۔ ٹریکٹر ریلی سنگھوبارڈر، ٹکری اور غازی پور بارڈر سے دہلی کے اندر چند کلومیٹرتک اندر آئے گی۔ تقریباً سو کلو میٹر دوری تک ٹریکٹر ریلی دہلی کے اندررہے گی۔

سنگھو بارڈر سے ٹریکٹر پریڈ چلے گی جو سنجئے گاندھی ٹرانسپورٹ، کنجھاولا بوانا، اوچندی بارڈر ہوتے ہوئے ہریانہ میں چلی جائے گی۔ ٹکری بارڈر سے ٹریکٹر پریڈ ناگلوئی، نجف گڑھ، جھرودا، ڈھانسہ، بادلی ہوتے ہوئے کے ایم پی پرچلی جائے گی۔ غازی پور یوپی گیٹ سے ٹریکٹر پریڈ اپسرا بارڈر غازی آباد کے راستے ہاپوڑ روڈ پر پریڈ پر ہوگی۔

پاٹھک نے کہا کہ کسانوں کی ٹریکٹر ریلی میں رکاوٹ پیداکرنے کے لئے گزشتہ کچھ دنوں میں پاکستان سے 308 ٹویٹر ہینڈل سے طرح طرح کے شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی اس ریلی میں کسی طرح کاخلل پیدانہ ہو اس کے لئے بھی پولیس کا پورابندوبست کیا جائے گا۔ ریلی کے راستے میں ہنگامی طبی نگہداشت مہیا کرانے کے ساتھ مکمل امن اور ہم آہنگی کے ساتھ پورا کیا جائے گا۔ ہرجگہ ایک پیشہ ورانہ طریقے سے کام کرنے کے لئے کسانوں کے ساتھ بات چیت کے بعد حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہریانہ اوراترپردیش کے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ قواعد کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلی کو پرامن طریقے سے ختم کرایا جائے۔

کسان تنظیم گزشتہ دوماہ سے زرعی اصلاحات قوانین کے خلاف اور فصلوں کی کم از کم سہاراقیمت(ایم ایس پی) کو قانونی درجہ دینے کے مطالبات کے سلسلے میں دارالحکومت کی سرحدوں پر تحریک کررہے ہیں۔ حکومت کے ساتھ کسان تنظیموں کی گیارہ دورکی بات چیت ہوچکی ہے لیکن کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.