ETV Bharat / state

Jahangirpuri Violence: جہانگیر پوری تشدد معاملے میں مزید تین افراد گرفتار

author img

By

Published : May 7, 2022, 11:00 PM IST

دہلی کے جہانگیرپوری میں ہوئے تشدد کے معاملے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مزید تین مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا الزام ہے کہ یہ تینوں افراد تشدد میں شامل تھے۔ واضح رہے کہ 16 اپریل کو جہانگیرپوری میں تشدد کا واقعہ رونما ہوا تھا۔

Jahangirpuri Violence
Jahangirpuri Violence

نئی دہلی: شمال مغربی دہلی کے جہانگیرپوری علاقے میں ہنومان جینتی کے موقع پر مسلم علاقوں سے جلوس نکالنے کے دوران ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے سلسلے میں گرفتاریوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے مزید تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس اب تک تین نابالغوں سمیت 36 لوگوں کو گرفتار کرچکی ہے، گرفتاری سے مسلم محلوں میں خوف وہراس کا ماحول اب بھی برقرار ہے Three more arrests in Jahangirpuri violence case۔


اعلیٰ حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ جہانگیرپوری تشدد معاملے میں ظہیر خان عرف جلیل (48) اور عنابل عرف شیخ (32) کو جمعہ کے روز جہانگیر پوری سے گرفتار کیا گیا تھا، جب کہ تیسرے ملزم تبریز (40) کو ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا۔ ظہیر خان اور عنابل دونوں تشدد کے دن سے فرار بتائے جارہے تھے۔ پولیس نے کہا کہ ان کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات کی بنیاد پر کی گئی، جنہوں نے الزام لگایا کہ دونوں تشدد میں سرگرم شریک تھے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ دونوں ملزمان نے اپنے موبائل فون بند کر رکھے تھے اور کئی بار اپنا ٹھکانہ تبدیل کر چکے ہیں۔ جب وہ یہاں اپنے گھر واپس آئے تو پولیس کو معلوم ہوا کہ وہ جہانگیر پوری میں ہیں۔ پولیس اہلکار کا الزام ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں جلیل کو پستول لہراتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور اس نے فائرنگ کی یا نہیں اس کی تحقیقات کی جائیں گی، اہلکار نے کہا کہ عنابل جھڑپوں میں ایک سرگرم شریک تھا۔


جب کہ پولیس نے دعویٰ کیا کہ تبریز بھی تشدد میں سرگرم تھا، تازہ گرفتاریاں تکنیکی شواہد اور گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:


واضح رہے کہ16 اپریل کو دارالحکومت کے جہانگیر پوری میں ہنومان جینتی کے جلوس کے دوران دو برادریوں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں میں آٹھ پولیس اہلکار اور ایک مقامی زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق جھڑپوں کے دوران پتھراؤ اور آتش زنی کی گئی اور کچھ گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔ تشدد کے چند دن بعد، دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو خط لکھا کہ اس کیس کے مرکزی ملزم کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.