ETV Bharat / state

The Moon not Sighted: محرم کا چاند نظر نہیں آیا، نو اگست کو یوم عاشورہ

author img

By

Published : Jul 30, 2022, 9:08 AM IST

ملک بھر کے کئی علاقوں میں ماہ محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا۔ لہٰذا 31 جولائی کو محرم کی ایک تاریخ ہوگی۔ جب کہ 9 اگست کو یوم عاشورہ ہوگا۔ Moon of of Muharram 1444

Moon of of Muharram 1444
Moon of of Muharram 1444

لکھنؤ: لکھنؤ میں 29 ذی الحجہ کو ماہ محرم الحرام کی چاند کی تصدیق نہیں ہوئی ہے اس کا اعلان ادارہ شریعہ فرنگی محل لکھنؤ نے کیا ہے۔ شہر قاضی مفتی ابوالعرفان فرنگی محلی نے کہا ہے کہ آج یعنی 29 جولائی کو چاند کی رویت نہیں ہوئی ہے۔ لہٰذا 31 جولائی کو یکم محرم ہوگا۔ جب کہ 9 اگست کو یوم عاشورہ ہوگا۔ The Moon of the Month of Muharram 1444 was Not Sighted

محرم کے چاند کی تصدیق نہیں ہوئی،31 جولائی کو محرم کی پہلی تاریخ ہوگی

وہیں شیعہ مرکزی چاند کمیٹی لکھنؤ نے بھی چاند کی تصدیق نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ مولانا سیف عباس نے کہا ہے کہ 31 جولائی کو محرم کی پہلی تاریخ ہوگی۔ Moon of of Muharram 1444۔ آل انڈیا شیعہ چاند کمیٹی نے بھی چاند کی عدم رؤیت کا اعلان کیا ہے کہ تمام مؤمنین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ آج یعنی انتیس جولائی کو ماہ محرم کے چاند کی تصدیق نہیں ہوئی ہے لہٰذا 31 جولائی کو پہلی محرم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسری جانب مرکزی چاند کمیٹی فرنگی محل لکھنؤ نے بھی چاند نہ ہونے کا اعلان کیا ہے کمیٹی کی جانب سے مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا ہے کہ لکھنؤ یا ملک کے کسی بھی حصے میں چاند کی رؤیت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ لہٰذا 31 جولائی کو پہلی محرم ہو گی جب کہ عاشورہ 9 اگست کو ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.