ETV Bharat / state

'مودی حکومت میں ملک کی خوشحالی غائب'

author img

By

Published : Sep 4, 2020, 5:38 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت میں ملک کی خوشحالی غائب ہوگئی ہے اور سوال پوچھیں تو جواب غائب اور ترقی بھی غائب ہے۔

country's prosperity has disappeared under the modi government says rahul gandhi
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت میں معیشت، ملک کی سلامتی اور شہریوں کی خوشحالی سمیت سب کچھ غائب ہوگیا ہے اور جب ان تمام صورتحال پر سوال پوچھتے ہیں تو جواب بھی غائب ہوتے ہیں۔

if you ask a question, the answer is missing and progress is also missing
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا ٹوئٹ

رکن پارلیمان راہل گاندھی نے کہا کہ ملک میں 12کروڑ روزگار غائب، پانچ لاکھ کروڑ ڈالر کی معیشت غائب، عام شہری کی آمدنی غائب، ملک کی خوشحالی اور سیکیورٹی غائب، سوال پوچھیں تو جواب غائب اور ترقی بھی غائب ہے۔

سجن کمار کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں حکومت پر بے روزگاری کے تعلق سے تنقید کی اور لوگوں کو روزگار فراہم کرنے، امتحانات صحیح طریقہ سے کرانے نیز وقت پر امتحانات کے نتائج اعلان کرکے نوجوانوں کے مسائل حل کرنے کی حکومت سے گزارش کی۔

اس درمیان کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے پریس کانفرنس میں حکومت پر معیشت میں بہتری کے لیے کوئی قدم نہ اٹھانے کا الزام لگایا اور کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہوگی تو معیشت گرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.